Categories: قومی

کانگریس کے خونی ارادے وزیر اعظم کی سلامتی کو پامال کرنے میں ناکام رہے: اسمرتی ایرانی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے وزیر اعظم کی حفاظت میں کوتاہی کے لیے پنجاب کی حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کانگریس کے خونی ارادے آج ناکام ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں مودی سے جو نفرت کرتے ہیں وہ  آج وزیر اعظم کو کو ان کی سیکورٹی میں کیسے خلل پیدا کیا جائے اس کے لئے کوشش کر رہے تھے  ۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) نے وزیراعظم کی سیکیورٹی کے بارے میں مکمل  معلومات کیوں دی، جس روٹ پر وزیراعظم کا قافلہ جانا تھا۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس کے خونی ارادے آج ناکام ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو مودی سے نفرت  ہے،حساب ہندوستان سے اور ہندوستان کے وزیر اعظم سے نہیں لینا چاہئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ پنجاب کے ڈی جی پی نے وزیراعظم کے سیکورٹی اسکواڈ سے جھوٹ کیوں بولا، وزیراعظم کی گاڑی کو وہاں تک کیسے پہنچنے دیا گیا، وزیراعظم کے قافلے کا راستہ روکنے والے لوگوں کو کس نے اطلاع دی۔

ایرانی نے کہا کہ جب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے رابطہ کیا گیا تو کسی نے جواب نہیں دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی 20 منٹ تک پھنسے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی ریاست میں پولیس اہلکاروں کو کسی وزیر اعظم کی حفاظت میں خلل ڈالنے اور انہیں نقصان پہنچانے کی ہدایات اور سہولیات نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کانگریس وزیر اعظم مودی سے نفرت کرتی ہے، لیکن آج انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان اس قدر  ناقص  ہے کہ ڈی جی پی کا دعویٰ ہے کہ وہ پی ایم او کو سیکورٹی مدد اور سیکورٹی کی تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتظامیہ کی حالت ایسی ہے کہ ایک سیکورٹی ڈیٹیل جو کہ ایک ریاستی سر براہ کے ذریعہ انتظامی طور پر عمل کیا جانے والا پروٹوکول ہے  کو تباہ کر دیا گیا تاکہ  وزیراعظم کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ڈی جی پی پولیس نے پی ایم کی سیکورٹی کی مکمل معلومات کیوں دی،جس راستے پر وزیر اعظم کو چلنا تھا؟

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago