Categories: تعلیم

پنجاب کے ای ٹی ٹی اساتذہ کا سونیا گاندھی کے گھر کے باہر احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب کے پرائمری ٹرینڈ ٹیچرس (ای ٹی ٹی) نے بدھ کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
احتجاج کرنے والے اساتذہ نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہیں گزشتہ ایک سال سے آدھی تنخواہ دی جا رہی ہے اور وجہ نہیں بتائی جا رہی ہے۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ ریاست کے ذمہ دار عہدیدار اس مسئلہ پر انہیں گمراہ کررہے ہیں۔ پنجاب کی وزارت تعلیم یہ بھی نہیں بتا رہی کہ ان کی تنخواہوں میں کیوں کٹوتی کی جا رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
احتجاج کے دوران اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجاب کے وزیر تعلیم سردار پرگٹ سنگھ سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن انہوں نے معاملہ کو ٹال دیا جس کے بعد اساتذہ کو مجبوراً دہلی کی طرف آنا پڑا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ای ٹی ٹی اساتذہ اس معاملے کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر پہلے ہی مظاہرہ کر چکے ہیں۔ دہلی میں بارش اور سردی کے باوجود اساتذہ نے آج سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago