نئی دہلی ،یکم فروری ( انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یونین بجٹ کو ایک جامع بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خودکفیل ہندستان ، 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت ، کسانوں کے عزم کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاہ نے پیر کے روز مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی لوک سبھا میں کی گئی بجٹ تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا میں اس سال کا بجٹ بنانا یقینا ایک پیچیدہ کام تھا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں وزیر خزانہ نے ایک جامع بجٹ پیش کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد عالمی معیشت بحالی کے موڈ میں ہے ۔ یہ بجٹ ہندستان کو اس موقعے کا استعمال کرکے عالمی منظر نامے میں مضبوطی سے ابھرنے میں مدد گار ہوگا اور ہندستان دنیا کی تیز رفتار ترقی پذیر معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران ہندستان نے صحت میں ایک لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

اس بجٹ میں ”پردھان منتری آتم نربھرسوستھ بھارت‘اسکیم 64180 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ لائی گئی ہے جس سے گاؤں گاوں تک صحت کے انفراسٹرکچر اور صحت کی سہولیات پہنچے گی۔ وزیر اعظم نے کورونا ویکسی نیشن کے لیے 35000 کروڑ کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔یہ ہندستان کو کوروناسے پاک بنانے کے مودی کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنے دور اقتدار کے پہلے ہی دن سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے متعدد کوششیں کی گئیں ۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ، لاگت سے ڈیڑھ گنا کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کو یقینی بنانا مودی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

شاہ نے کہا کہ مودی سرکار نے اس سال کے بجٹ میں ملک کے کسانوں کو آسان قرض فراہم کرنے کے لیے 16.5 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی کی ہے۔ نیز ، مائیکرو اریگیشن فنڈ کو دوگنا کردیا گیا ہے ، جس سے زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی۔ ملک میں 5 زرعی ہب بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خودکفیل ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہندوستان کی صنعتی دنیا کی بھی اہم شراکت داری ہے۔ معاشی اصلاحات کی سمت میں ، اس بجٹ میں سرمایہ کاری کے لئے 5.5 لاکھ کروڑ رکھے گئے ہیں ، جس سے صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

نیز سرکاری سیکٹر کے بینکوں کے لیے 20000 کروڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوچھ بھارت مشن 2.0 میں 1.41 لاکھ کروڑ کی رقم مختص کرکے ہندستان کے شہروں کو دنیا کے صاف اور ترقی یافتہ ممالک کے زمرے میں لانے کا کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جل جیون مشن (شہری) شروع کیا جائے گا ، جس سے 4378 شہری بلدیاتی اداروں میں 2.86 کروڑ گھریلو نلوں تک صاف پانی جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بغیر مضبوط انفراسٹرکچر کے نہیں بن سکتا اور مودی سرکار نے اس میدان میں حیرت انگیز کام کیا ہے۔ اس کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ کا بجٹ دیا گیا ہے ، جس میں تمل ناڈو ، کیرالہ ، مغربی بنگال اور آسام میں بھی سڑکوں کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کی خصوصی تجویز ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریلوے کا دائرہ کار بڑھانے ، سفر میں آسانی اور حفاظت کے لئے بھی بے مثال کوششیں کی جارہی ہیں۔ مودی حکومت کے ذریعہ’نیشنل ریل اسکیم 2030‘بنائی گئی ہے اور وزارت ریلوے کے لئے 1.10 لاکھ کروڑ کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بجٹ میں بڑے شہروں میں میٹرو کی رینچ بڑھانے کے لیے میٹرولائٹ اور میٹرونیو اسکیم کی شروعات کی گئی ہے، جس سے چھوٹے شہروں میں میٹرو کی سہولت دستیاب ہو سکے گی اور ٹیئر -1 اور ٹیئر -2 شہروں میں لوگ میٹرو کی سہولت کا تجربہ اور لطف اٹھا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس خودکفیل ہندوستانی بجٹ میں عوامی بسوں کی آمدورفت کے لئے 18000 کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس سے شہریوں کے سفر میں آسانی ہوگی ، پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار میں اضافہ ہوگا ، آٹوموبائل سیکٹر میں ترقی ہوگی اور روزگار بھی پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تعلیم کے حق کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے زمینی سطح پر تعلیم کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔15000 سے زیادہ اسکولوں کو آدرش بنائے جائیں گے اور پسماندہ طبقے کے بچوں کے لئے 750. ایکلویہ ماڈل اسکول کھولے جائیں گے اور 100نئے سینک اسکول بھی کھولے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ، تعلیم کے معیار کے لئے ، مودی سرکار نے 3000 کروڑ کی قومی اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم شروع کی ہے۔ 50000 کروڑ سے نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن شروع ہوگا۔ قومی زبان ترجمہ مشن بھی شروع کیا جائے گا جس سے علاقائی زبانوں کی ترقی کو فروغ دے گا۔لداخ میں تعلیم کو عام کرنے اور مقامی نوجوانوں کی سہولت کے لئے مودی سرکار نے لیہ میں سنٹرل یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…