Urdu News

کابینہ نے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت میں اضافے کو منظوری دی

@PMO India

کابینہ نے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت میں اضافے کو منظوری دی

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نے آج مرکزی حکومت کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت کو 2021-07-01 سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کو منظوری دے دی ، جو بیسک پے/ پنشن کی 17 فیصد کی موجودہ شرح میں 11 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

کووڈ-19 وبا سے پیدا ہوئی غیرمعمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے (ڈی اے ) اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت  (ڈی آر ) کی تین اضافی قسطوں ، جو 2020-01-01 ، 2020-07-01 اور 2021-01-01سے بقایا تھیں ، کو منجمد کردیا گیا تھا۔

اب حکومت نے مرکزی حکومت  کے ملازمین کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کو دی جانے والی مہنگائی راحت کو 2021-07-01 سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 جو بیسک تنخواہ / پنشن کی 17 فیصد کی موجودہ شرح میں 11 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اضافہ 2020-01-01 ، 2020-07-01 اور 2021-01-01 کو بقایااضافی قسطوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ 2020-01-01 سے لے کر 2021-06-30 تک کی میعاد کے لئے مہنگائی بھتہ/ مہنگائی راحت کی شرح 17 فیصد پر ہی برقرار رہے گی۔

Recommended