Urdu News

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زوروں پر

@ECISVEEP

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زوروں پر

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی چناﺅمہم زور و شور سے جاری ہے۔ ایک طرف بی جے پی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر بدعنوانی اور خوشنودگی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے تو ترنمول کانگریس نے گیس، پیٹرول، ڈیزل، قیمتوں میں حال ہی میں ہوئے اضافے اور مرکزی حکومت کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروںPSUs کے حصص کی فروخت کے منصوبوں کے سلسلے میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جوابی وار کیا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بی جے پی مغربی بنگال میں ”سب کا ساتھ سب کا وکاس“ کے نظریہ پر کام کر رہی ہے، جسے اب ریاست کے عوام حقیقت کی شکل دے رہے ہیں۔ 

مغربی بنگال میںNadia ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ پنڈت شیاما پرساد مکھرجی کے اندازِ فکر کی بنیاد پر بی جے پی مغربی بنگال میں ایک نیا اور پُر امن سیاسی ماحول قائم کرے گی اور ریاست میں تمام بدعنوانیوں اور دراندازی کا خاتمہ کر دے گی۔ اس سے پہلے سِلی گُڑی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ تین مرحلوں میں بڑی تعداد میں ہوئی پولنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب ترنمول کانگریس کی لیڈر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شمالی چوبیس پرگنہ ضلع کے مختلف حصوں میں تین ریلیاں کیں۔Sitalkuchi میں چار افراد کی موت میں مرکزی فورسزکے کردار کے بارے میں اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی فورسز، اُن کی اُن کی دشمن نہیں ہیں لیکن وہ وزارتِ داخلہ کی ہدایتوں پر عمل کر رہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور عام لوگوں کو پُر امن رہنے کی تلقین کی۔ شمالی چوبیس پرگنہ میںBangaon کے مقام پر ایک اور ریلی میں انہوں نے کوچ بہار میں گولی باری کے واقعے کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

گیارہ ریاستوں کے چودہ اسمبلی حلقوں کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں تروپتی اور کرناٹک میں بیلگام سمیت لوک سبھا کی دو سیٹوں کے ضمنی انتخابات کیلئے بھی چناو مہم جاری ہے۔ وہاں 17 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 

جن سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات ہوں گے ، ان میں راجستھان میں تین ، کرناٹک میں دو اور گجرات ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، میزورم ، ناگا لینڈ ، اڈیشہ ، تلنگانہ اور اتراکھنڈ میں ایک – ایک سیٹ شامل ہے ۔

Recommended