Urdu News

مرکزی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ لڑائی کورونا وائرس سے ہے کانگریس سے نہیں :راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی

مرکزی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ لڑائی کورونا وائرس  سے ہے کانگریس سے نہیں :راہل گاندھی

نئی دہلی ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوششوں کے بیچ ، سیاسی بیانوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں ، اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی کوویڈ 19 سے ہے۔ اس کے خلاف ، ہمیں آپس میں لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

منگل کو کانگریس کے رکن اسمبلی راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا۔ ' مودی سرکار کو سمجھنا ہوگا کہ یہ لڑائی کورونا کی وبا کے خلاف ہے نہ کہ کانگریس یا کسی دوسری سیاسی جماعت کے خلاف۔ ' انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس خوفناک بحران کے خلاف متحدہوکر کھڑے ہوں ، سیاسی بد عملی کی وجہ سے تقسیم نہ ہوں۔

اپنے ٹویٹ کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک انگریزی اخبار میں پارٹی صدر سونیا گاندھی کا انٹرویو بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں ، سونیا گاندھی نے کورونا وبا کے بارے میں مرکز کی مبہم پالیسی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 3 لاکھ، 23ہزار ، 144 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ اس دوران 2771 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح سے اب تک ملک میں کورونا کے کل 1کروڑ ، 76لاکھ ، 36ہزار ، 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک 1 لاکھ، 97ہزار ، 894 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تاہم،راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 1کروڑ، 45لاکھ، 56ہزار، 209 مریض صحت مندبھی ہوئے ہیں ۔

Recommended