Urdu News

سری نگر شہر کو ان چند خصوصیات کی وجہ سے یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا

سری نگر شہر کو ان چند خصوصیات کی وجہ سے یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا

نئی دہلی، 9 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر دنیا کے تخلیقی شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ دنیا کے 49 شہروں میں سے سری نگر کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک (UCCN) میں شامل کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں ممبئی اور حیدرآباد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ایک ٹویٹ میں، پی ایم مودی نے سری نگر کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ سری نگر اپنے دستکاری اور فنکاری کے لئے خصوصی ذکر کے ساتھ یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک (UCCN) میں شامل ہوا ہے۔ یہ سری نگر کے متحرک ثقافتی اقدار کی ایک موزوں پہچان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 246 شہر پہلے ہی UCCNکی فہرست میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں دنیا کے 49 شہروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ یونیسکو کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق اب ایسے شہروں کی تعداد 295 ہے، جس میں 90 ممالک ہیں۔یہاں ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں، دستکاری اورفنکاری، ادب، موسیقی وغیرہ میں پائیدار شہری ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

Recommended