Urdu News

ملک جلیانوالہ باغ کے شہداکو کبھی نہیں بھول سکتا :نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی

ملک جلیانوالہ باغ کے شہداکو کبھی نہیں بھول سکتا : مودی

نئی دہلی ، 28 اگست

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک جلیانوالہ باغ کے شہداء کوکبھی نہیں بھول سکتا۔جلیانوالہ باغ میموریل کے نئے تعمیرشدہ کمپلیکس کوآج شام کو قوم کےنام وقف کرنے سے پہلے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج شام6 بجکر 25 پر لوگوں کے لیے ایک دلچسپ پروگرام ہوگا ۔ جلیانوالہ باغ میموریل کا نیا تعمیر شدہ کمپلیکس قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔

 ہندوستان جلیانوالہ باغ کے شہداء کو کبھی نہیں بھلا پائے گا‘‘ ۔ واضح رہےکہ مسٹرمودی شام کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں اس کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ثقافت اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود رہیں گے ۔

Recommended