Urdu News

ملک آئین اوردستورکے مطابق چلے گا:اسدالدین اویسی

ملک آئین اوردستورکے مطابق چلے گا:اسدالدین اویسی

حیدرآباد،18۔مئی(انڈیا نیرٹیو)

ملک آئین اوردستورکے مطابق چلے گا کسی کے عقیدہ کے مطابق ملک کونہیں چلایاجاسکتا۔سپریم کورٹ سے امیدہے کہ وہ آئندہ سماعت کے دوران گیان واپی مسجد کے معاملہ میں عبادت خانوں سے متعلق ایکٹ1991 کے تحفظ کے سلسلہ میں احکام جاری کرے گی۔

صدرمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ بیرسٹراسد الدین اویسی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کے دستوراورآئین پرمکمل اعتماد ہے لیکن عدالت کے فیصلہ پراعتراض کرنابھی ہمارادستوری حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سیدیئے جانے والے احکامات سے کچھ مایوسی ضرورہوئی ہے لیکن یہ تادیرقائم نہیں رہی بلکہ19مئی کی سماعت میں انہیں توقع ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے تحفظ کویقینی بنائے گی۔

بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہاکہ جس طرح سے تحت کی عدالت کاروائی کررہی ہے اس سیان کے خدشات کومزیدتقویت پہنچ رہی ہے کہ گیان واپی مسجدمعاملہ کو بھی بابری مسجدکیطرزپرلے جایاجارہاہے۔انہوں نے تحت کی عدالت کی جانب سے مسلم فریق کے ادعاکی سماعت کے بغیرجاری کئے جانے والے احکامات پرشدیداعتراض کیااورکہاکہ سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے غیر قانونی احکامات پر روک لگائے۔

بیرسٹراسدالدین اویسی نے آچاریہ پرمود متالک کے بیان پربھی شدیدردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو جواب دینا چاہیے کہ آیاپرمودمتالک کابیان ان کی پارٹی کاموقف ہے!صدرمجلس نے گیان واپی مسجدکے معاملہ میں پیدا شدہ حالات کے لیے آرایس ایس اوربی جے پی کوذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک میں منافرت پھیلانے کی گہری سازش کر رہے ہیں۔

Recommended