Urdu News

وزیردفاع نےغیرملکی دفاعی کمپنیوں سےسودیسی کرن مہم میں شامل ہونےکی اپیل کی

وزیردفاع نےغیرملکی دفاعی کمپنیوں سےسودیسی کرن مہم میں شامل ہونےکی اپیل کی

وزیر دفاع  نے ‘سی ای او راؤنڈ ٹیبل’ میں غیر ملکی دفاعی کمپنیوں کے سربراہان سے خطاب کیا

ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے اہم محرکوں میں سے ایک ہے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز ایرو انڈیا میں حصہ لینے والی غیر ملکی دفاعی کمپنیوں کے سربراہوں سے ہندوستان کی سودیسی کرن مہم سے جڑنے کی اپیل کی  ۔

 ‘سی ای او راؤنڈ ٹیبل’ میں انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہند دفاعی پیداوار کے میدان میں توانائی، کاروباری جذبے اور نجی شعبے کے شراکت داروں کی صلاحیت کو پوری طرح سے بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری ہماری تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کے اہم محرکوں میں سے ایک ہے۔

حکومت نے دفاعی صنعت کو ایک اہم شعبے کے طور پر شناخت کیا ہے، جو ہمارے خود انحصاری کے مشن کو فروغ دے گا۔ بنگلورو میں یلہنکا ایئربیس پر ایئر فورس اسٹیشن پر ایرو انڈیا کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت دفاعی صنعت کے لیے پالیسی سازی، سہولت کاری اور ضابطے کا کام کر رہی ہے۔ دوسری طرف نجی کاروباریوں کے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے وہ اپنی ذمہ داری کو نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور ایک پرجوش مستقبل کے لئے تیار ہے۔ ہم اگلے پانچ سالوں میں تیسری بڑی معیشت بننے کی امید رکھتے ہیں۔

Recommended