Categories: قومی

وزیر دفاع نے انڈین کوسٹ گارڈدستے کو بہادری اورسیوا میڈل سے نوازا

بحر ہند کے علاقے میں سمندری امن، سلامتی، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے آئی سی جی کی تعریف کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے جوانوں کو بہادری اور بہترین  خدمات کے لیے تمغے پیش کیے۔ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 21 ایوارڈ بشمول تین پریسیڈنٹ کوسٹ گارڈ (امتیازی خدمات) دیئے گئے۔ اس میں سے آٹھ کوسٹ گارڈبہادری اور 10کوسٹ گارڈ میڈل بہترین خدمات کے لیے ہیں۔ یہ تمغے آئی سی جی کی  مثالی جرات اور انتہائی مشکل حالات میں اہلکاروں کیبہادری کے کاموں کے لیے دیے گئے  ہیں۔ انہوں نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے، بحر ہند میں سمندری امن کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی سمندری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں آئی سی جی کے کردار کو سراہا۔

ایوارڈتقریب کے بعد وزیر دفاع نے 38 ویں کوسٹ گارڈ کمانڈرز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان ایوارڈس اور میڈلس سے نہ صرف ایوارڈ یافتگان کے حوصلے بلند ہوں گے آئی سی جی کے دیگر اہلکاروں کو  قوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین کوشش کرنے کی ترغیب دیں گے۔ انہوں نے سمندری سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک کی وسیع ساحلی پٹی کو محفوظ رکھنے میں آئی سی جی کی کوششوں کو سراہا۔ کوسٹ گارڈ کے جوانوں کی توانائی اور لگن کو سراہتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آئی سی جی نے محض 4-6 کشتیوں کے ساتھ قوم کی خدمت کا آغاز کیاتھا لیکن اب 150 سے زائد جہازوں اور 66 طیاروں کے ساتھ دنیا کی بہترین بحری افواج میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی جی کا بڑھتا ہوا قد لوگوں میں اعتماد پیدا کرتا ہے کہ قومی سمندری مفادات محفوظ نگرانی میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ابھرتی ہوئی سمندری طاقت ہے اور اس کی خوشحالی کا کافی حد تک  انحصار سمندر پر ہے۔ انہوں نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے، بحر ہند میں سمندری امن کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی سمندری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں آئی سی جی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے آئی سی جی کے ساگر رکشا اول اور ساگر رکشا۔IIآپریشنز کا بھی ذکر کیا جس میں آئی سی جی نے بڑے خام تیل والے کیریئر 'نیو ڈائمنڈ' اور جہاز 'ایکسپریس پرل' پر آگ کوبجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی جی کے ان بہادری بھرے اقدامات نے آئی او آر میں بڑی تباہی کو ٹالنے کے ساتھ ہی  ہندوستان کو ایک ذمہ دار اور قابل بحری طاقت کے طور پر قائم کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی سی جی کے۔ نٹراجن، وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار اور بھارتی کوسٹ گارڈ موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago