Categories: قومی

وزیر دفاع نے روس اور بیلاروس کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، جو تین روزہ تاجکستان کے دورے پر ہیں، نے بدھ کے روز اپنے بیلاروس کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ویکٹر کھرینن اور روسی وزیر دفاع جنرل سرگئی شوگو سے دوطرفہ بات چیت کی۔ دوشانبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کی ملاقات کے موقع پر دونوں وزرائے دفاع کے ساتھ بات چیت میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، دہشت گردی اور خطے کے دیگر حفاظتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روسی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹ میں، ہندوستان کے ساتھ دوستی کو پْر جوش اورپر اعتماد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روسی وزیر دفاع شوگو کے ساتھ وزیر دفاع کے اجلاس کے موقع پر دوشانبہ میں ایس سی او کے اجلاس میں ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔ ملاقات میں، دونوں وزرا نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے ساتھ دفاعی شراکت داری مستحکم اور پائیدار ہے۔ یہاں، وزارت دفاع نے بھی ٹویٹ کیا، " وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دوشانبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر کھرینن کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اس ملاقات کے بعد، وزیر دفاع اپنے تاجکستان کے ہم منصب کرنل جنرل شیر علی مرزا سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چینی وزیر دفاع وی فینگی بھی دوشنبہ میں موجود ہیں لیکن ذرائع نے راجناتھ سنگھ اور وی کے مابین سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج صبح سویرے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دوشانبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اسماعیل سامانی، 892 سے 900 ء کے دوران خطے پر حکومت کرنے والے، تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں۔یہ یادگار سامانی ریاست کی 1000 ویں سالگرہ کی یاد میں 1999 میں تعمیر کی گئی تھی۔ وزیر دفاع، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس میں شرکت کے لئے منگل سے تین روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت میں ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago