Urdu News

وزیر دفاع نے لداخ میں کہا ۔ بھارت کو کسی کا آنکھ دکھانا منطور نہیں

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ سنگھ نے کہا – ہم ہتھیار بھی اٹھاتے ہیں تو امن قائم کرنے کے لیےلداخ میں 63 بی آر او بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح 

نئی دہلی ، 28 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل تلاش کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ نیت صاف ہونی چاہیے۔ ہم نہ تو کسی کو آنکھ دکھانا چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی کا آنکھ دکھانا قبول ہے۔ ہماری فوج میں ہر چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی امن کے پجاری ہیں۔ ہم امن قائم کرنے کے لئے ہتھیار بھی اٹھاتے ہیں۔ آج تک ، ہندوستان نے نہ تو کسی ملک پر حملہ کیا ہے اور نہ ہی ہم نے کسی ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو لداخ میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے 63 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سب سے پہلے ان تمام جوانوں کو سلام کیا جنہوں نے جون ، 2020 میں گلوان وادی' میں ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ یہ قوم ان کی قربانی کو کبھی نہیں بھولے گی۔ فوج کی 14 ویں کور کے تیسرے ڈویژن کا قیام 1962میں ہند چین جنگ کے دوران ہوا تھا۔ اس کے قیام کے چند ہی سالوں میں 1965کے بھارت پاکستان جنگ میں اس ڈویزن نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

 کارگل جنگ میں بھی آپ کی جانبازی کی کہانیوں نے اہل وطن کا سر فخر سے بلند کیا ہے

راج ناتھ سنگھ نے فوجیوں کا جوش و جذبہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہادری کے کارناموں کی وجہ سے ہی آپ کو 'تریشول' ڈویژن کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ آج آپ شنکر کے ترشول کی طرح شدید ہو کر ملک کی شمالی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ سرحد پر کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دو سال قبل حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ لیا اور جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا۔ آج جب میں لداخ کے لوگوں اور ہمارے ممبر پارلیمنٹ جام یانگ سیرنگ نامیگل سے بات کرتا ہوں تو ، میں فرق دیکھ سکتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ لداخ کے عوام خوش ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کو مرکزی علاقہ بنانے کی ضرورت کیوں ہے؟ محض دہشت گردی اور معاشی و اقتصادی ترقی کی کمی کی وجہ سے لوگ بنیادی سہولیات سے بھی محروم تھے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی حساس حکومت اس کو برداشت کرے گی۔ مرکزی خطے کی تشکیل کے بعد دہشت گردی کی سرگرمیاں کم ہوگئی ہیں۔ دونوں حکومتیں قابل ستائش کام کررہی ہیں۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے دورے کے پہلے دن اتوار کی شام لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل لیہ اور کارگل کے عہدیداروں اور انتظامی عہدیداروں سے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Recommended