Urdu News

چناؤکمیشن نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے مرکزی فورسزکو کیا تعینات

@AIR PIC

چناؤکمیشن مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے مرکزی فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا

مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤکے پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ 6 ضلعوں میں 45 سیٹوں پر ہفتے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس مرحلے میں 39 خواتین سمیت 319 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔اِس مرحلے میں شمالی بنگال میںKalimpong، Darjeeling اور جلپائی گوڑی ضلعوں میں بھی 13 سیٹوں پر چناوہوگا۔ 

دارجلنگ ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کے پیش نظر چناوکے دوران کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ دارجلنگ ضلع میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ہفتے کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ضلع میں ایک ہزار 719 پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔ 

اِس سے پہلے بی جے پی صدر جے پی نڈا نے شمالی 24 پرگنہ کےBangaon میں ایک روڈ شو کیا تھا اور بردھمان میں دو ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے شمالی 24 پرگنہ میں ریلیوں میں شرکت کرنے سے پہلے بردھمان میں ایک روڈ شو کیا تھا۔ 

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جلپائی گوڑی ضلع میں تین عوامی ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے بھی دارجلنگ ضلع میںMatigara میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ چناو  کمیشن نے کوچ وہار ضلع میں تشدد کے بعد ریاست میں اسمبلی چناو  کے پانچویں مرحلے کے لیے چناو مہم 48 گھنٹے سے بڑھاکر 72 گھنٹے کردی ہے۔

اسی دوران لوک سبھا کے دو سیٹوں کے ضمنی چناونیز آندھرا پردیش میں تروپتی اور کرناٹک میں بیلگام کے ساتھ ساتھ 10 ریاستوں کے لیے 13 اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم شباب پر ہے۔ یہ مہم آج شام ختم ہوجائے گی۔ 

بھارت کے انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کےلیے مرکزی فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرحلے کے تحت چوتھے مرحلے کے مقابلے مزید سیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ پچھلے مرحلے میں 44 اسمبلی حلقوں کےلیے سات سو نواسی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

انتخابی کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 853کمپنیوں میں سے صرف چوبیس پرگنہ ضلع مین ہی 283 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ سیکورٹی کے اس طرح کے بندوبست کئے جانے کا مقصد ہے کہ کوچ بہار جیتا وہ واقعہ پھر سے نہ ہونے پائے۔ تشدد کے جس واقعہ میں کئی افراد کی جانیں گئی تھیں۔

اِس دوران دار جلنگ میں ضلع انتظامیہ نے کووڈ وبا کے تناظر میں پولنگ عمل کے دوران بیماری کے پھیلاو  کو روکنے کےلیے سبھی ضروری اقدامات کیے ہیں۔سنیچر کے روز دارجلنگ ضلع مین پانچ اسمبلی سیٹوں کےلیے پولنگ ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع میں ایک ہزار719 پولنگ مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

دارجلنگ ضلع انتظامیہ نے تمام ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کو ووٹ ڈالنے کے دوران چہرے پر پوری طرح ماسک لگائیں۔ پولنگ بوتھوں پر داخل ہونے سے پہلے صحت کے سپروائزر تمام ووٹروں کو ہینڈ سینیٹائزر فراہم کریں گے۔ اِس کے علاوہ ہیلتھ سپروائزر بھی تمام ووٹروں کے بخار چیک کریں گے۔ اگر ٹمپریچر طے کردہ ضابطوں سے زیادہ دکھاتا ہے تو ووٹر کو ایک ٹوکن دیا جائے گا اور اس سے کہاجائے گا کہ چناو کے آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالے۔ اِس طرح کے ووٹروں کے لیے ایک الگ لائن ہوگی اور اُن کے لیے کووڈ کی روک تھام کے پروٹوکول پر سختی برتی جائے گی۔

Recommended