قومی

الیکشن کمیشن آف انڈیا اور اتر پردیش کے مین پوری پارلیمانی حلقہ میں جاری ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن آف انڈیا  نے اتر پردیش کے مین پوری پارلیمانی حلقہ میں جاری ضمنی انتخابات . کے پیش نظر پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق ای سی آئی کی ہدایات کی خلاف ورزی کے لئے ایس ایس پی مین پوری اور اٹاوہ سے وضاحت طلب کی

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے اتر پردیش کے مین پوری پارلیمانی حلقہ میں. جاری ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتی سے متعلق ای سی آئی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر ایس ایس پی مین پوری اور اٹاوہ سے وضاحت طلب کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو کی طرف سے موصول ہونے والی نمائندگی کے حوالے سے. سی ای سی جناب راجیو کمار کی سربراہی میں کمیشن نے ای سی جناب انوپ چندر پانڈے. اور جناب ارون گوئل کے ساتھ، مناسب غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل ہدایات دی ہیں . الیکشن کمیشن آف انڈیا

ای سی آئی نے ایس ایس پی مین پوری کو 6 پولیس افسران کو فارغ (ریلیو) کرنے کی ہدایت دی ہے

1. ایس ایس پی، مین پوری نے سب انسپکٹرز یعنی جناب سریش چند، جناب قادر شاہ. جناب سدھیر کمار، جناب سنیل کمار، جناب ستیہ بھان اور جناب راج کمار گوسوامی کو فوری طور پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ پالیسی کے تحت مین پوری اسمبلی حلقہ تھانے. میں وہ اس وقت تعینات ہیں، وہاں سے انھیں فوری اثر سے ریلیو کردیا جائے۔

2. ایس ایس پی، مین پوری کمیشن کو وضاحت پیش کریں. کہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے. اور تعیناتی کے دوران کمیشن کی موجودہ ہدایات. اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی متعلقہ دفعات پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں شروع کی جانی چاہیے۔

انتخابی مشاہدین کی نگرانی میں مقامی پولیس فورس کی رینڈمائزیشن کو یقینی بنایا جائے

3. ایس ایس پی اٹاوہ اپنی وضاحت پیش کریں کہ ماڈل کوڈ کے نفاذ کے بعد کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر وید پورہ. بھرتھانہ، جسونت نگر اور چوبیا کے پولیس اسٹیشنوں کے چار ایس ایچ اوز کو طویل رخصت دینے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں شروع کی جانی چاہئے۔

4. سی ای او، یوپی کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے. کہ 21-مین پوری پارلیمانی حلقے کے لیے جاری ضمنی انتخاب سے متعلق فورس کی تعیناتی متعلقہ جنرل. اور پولیس مشاہد کی نگرانی میں رینڈمائزیشن کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق سختی سے کی جائے۔ غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لیے مقامی پولیس فورس کا رینڈمائزیشن کمیشن کی موجودہ ہدایات کا سنگ بنیاد ہے۔

5. آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے. انتخابی اضلاع کے تمام ڈی ای اوز کو بھی ہدایت کی گئی ہے. کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کمیشن کی موجودہ ہدایات. قانون اور ضابطہ اخلاق کی متعلقہ شقوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago