قومی

وزیر خزانہ نے تجارت اور خدمات کے شعبے کے نمائندوں سے بات چیت کی

ایکسپورٹرز نے آئندہ بجٹ میں سستے نرخوں پر قرضے دینے جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 25 نومبر (انڈیا نییریٹو)

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پانچویں پری بجٹ میٹنگ میں سروس اور کاروباری شعبوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، سیتا رمن نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پری بجٹ مشاورت کے پانچویں ایپی سوڈ میں، سیتارامن نے سروس اور کاروباری شعبے کے نمائندوں کے ساتھ مالی سال 2023-24 کے بجٹ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ سے ملاقات میں برآمد کنندگان نے آئندہ بجٹ میں سستے نرخوں پر قرضوں کی فراہمی اور فنڈز کی تشکیل جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔

بجٹ سے پہلے کی میٹنگ میں، فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی برآمدات کی مسابقت کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے پیش نظر اس شعبے کو مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور بھگوت کشن راو¿ کراڈ بھی نرملا سیتا رمن کے ساتھ پانچویں پری بجٹ میٹنگ میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ فنانس سکریٹری ٹی وی سوماناتھن، وزارت خزانہ کے دیگر محکموں کے سکریٹریز اور چیف اکنامک ایڈوائزر اننت ناگیشورن میٹنگ میں موجود تھے۔

آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل 24 اکتوبر 2022 سے شروع ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری 2023 کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ پیش کریں گی۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago