Categories: قومی

ہندوستانی بحریہ میں 25 نومبر کوچوتھی اسکارپین کلاس آبدوز ‘ویلا’ کو شامل کیا جائے گا

بحریہ میں اسکارپین آبدوز کی شمولیت سے ہندوستان کی سمندری صلاحیت میں اضافہ ہوگا

پروجیکٹ -75 کی تین آبدوزیں پہلے سے ہی ہندوستانی بحریہ کے لئے کام کر رہی ہیں

چوتھی اسکارپین کلاس آبدوز 'ویلا' کو 25 نومبر کو چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کریں گے۔

پروجیکٹ-75 کی یہ چوتھی آبدوز 9 نومبر کو ہندوستانی بحریہ کے حوالے کی گئی تھی۔ آبدوز 'ویلا' نے  ہتھیار اور سینسر کے ٹیسٹ سمیت تمام اہم بندرگاہوں اور سمندری تجربات مکمل کر لیے ہیں۔ ان میں سے تین آبدوزیں پہلے ہی ہندوستانی بحریہ کے ساتھ کمیشن میں ہیں۔ آبدوز کو جلد ہی ہندوستانی بحریہ میں شامل کرکے سمندری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت اسکارپین ڈیزائن کی چھ آبدوزیں بنائی جانی ہیں۔ یہ آبدوزیں فرانسیسی کمپنی نیول گروپ کے تعاون سے مجھگاوں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل) ممبئی میں بنائی جا رہی ہیں۔ آبدوز 'ویلا' کو 06 مئی 2019 کو لانچ کیا گیا تھا۔ایم ڈی ایل  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ریٹائرڈ وائس ایڈمرل نارائن پرساد اور بحریہ کی جانب سے ریئر ایڈمرل کے پی اروندن  نے 09 نومبر کو اعلیٰ حکام کی موجودگی میں منظوری کے خطوط پر دستخط کیے تھے۔ ممبئی کے  یارڈ میں ان آبدوزوں کی تعمیر ' آتم نربھر بھارت' کی طرف ایک اور قدم ہے۔

ویلا سے پہلی مجھگاوں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹڈ نے کلوری، کھنڈیری اور کرنج آبدوزیں لانچ کر چکی ہے۔ایم ڈی ایل  نے ملک کے سب سے بڑے شپ یارڈس میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو برقرار رکھا ہے اور آبدوز بنانے والے ممالک کے خصوصی کلب میں ہندوستان کی رکنیت کو برقرار رکھا ہے۔ اس سیریز کی پانچویں آبدوز واگیر کو 12 نومبر 2020 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس نے اپنے پورٹ ٹرائلس کا آغاز کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ 21 دسمبر کو اپنے پہلے سطح مشن پر جائے گی۔ چھٹی آبدوز بھی ترقی کے مرحلے میں ہے۔ 1992 اور 1994 میں بنائی گئی دوایس ایس کے  آبدوزیں آج بھی سروس میں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago