Categories: قومی

وزیر اعظم کی ہر گھر دستک مہم کو مضبوط بنانے کے لیے این جی او کا تعاون ضروری: منسکھ منڈاویہ

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے منگل کے روز وزیر اعظم کی 'ہر گھر دستک' مہم کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، سول سوسائٹی (سی ایس او) اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کا سہرا پورے ملک کو جاتا ہے۔ اجتماعی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنی مہارت اور صلاحیت کے مطابق کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرس کی شرکت جمہوریت  کی طاقت ہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ہندوستان کے ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کی شرکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی پہل سے کورونا کے دوران بہت سی کوششیں کامیاب ہوئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھوکا نہیں سویا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد بالغ آبادی میں سے 80 فیصد کو کورونا کی پہلی ویکسین اور 40 فیصد کو دوسری ویکسین لگائی گئی ہے۔ لیکن اس تعداد کو 100 فیصد کرنا ہو گا، جس کے لیے سب کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ ملک کے آخری فرد کو بھی ویکسین لگائی جائے۔ اس کام میں این جی اوز اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزارت صحت آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لیے رجسٹریشن مہم شروع کرے گی

بین الاقوامی تجارتی میلے میں وزارت صحت کے پویلین کا افتتاح

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے منگل کے روز کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ایک انقلاب ہے اور یہ ہمیں ڈیجیٹل ریکارڈ رکھنے میں  مدد کرے گا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لیے رجسٹریشن مہم شروع کر رہے ہیں۔ وہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں وزارت صحت کے پویلین کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پرگتی میدان تک سائیکل ریلی کی قیادت کی۔

منڈاویہ نے بتایا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے حال ہی میں آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن شروع کیا گیا ہے۔ فٹ انڈیا، یوگا، کھیلو انڈیا کلی صحت کا حصہ ہیں۔ آیوشمان بھارت-صحت اور فلاح و بہبود کا مرکز ہمارے نظام صحت کی ریڑھ ہے۔

انہوں نے ہچکچاہٹ اورافواہوں کو دور کرنے کے لئے  پریس ڈے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس کی نشستیں دگنی ہوگئی ہیں اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں مزید ڈاکٹروں کی ضرورت ہے اور ڈاکٹر مریضوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے اسپتالوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago