Urdu News

کورونا مدت کے دوران معیشت کو حکومت کا بوسٹر ڈوز، آٹھ شعبوں کے لیے راحت پیکج کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن

کورونا سے متاثرہ شعبوں کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی قرض کی گارنٹی اسکیم کی منظوری

چھوٹے شہروں میں طبی انفراسٹرکچر پر 50 ہزار کروڑ روپیے خرچ ہوں گے

نئی دہلی ، 29جون (انڈیا نیرٹیو)

 وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روزآٹھ سیکٹرس کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس میں کورونا متاثرہ شعبوں کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپیے اور صحت کے شعبے کے لیے 50000 کروڑ روپیے شامل ہیں۔ اس سے کورونا وبا کی دوسری لہر سے متاثرہ معیشت کو فروغ ملے گا۔

وزیر خزانہ نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کووڈ۔ 19 سے متاثرہ شعبوں میں مدد ملے گی۔ سیتارمن نے کہا کہ حکومت 8 میٹروپولیٹن شہروںکو چھوڑ کر دیگر شہروں میں میڈیکل انفراسٹرکچر کے لیے 50 ہزار کروڑ روپیے خرچ کرے گی۔

سیتارمن نے کہا کہ طبی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کم شرح سود پر قرض دے گی ، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 100 کروڑ کا قرض دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے چار تجاویز بالکل نئی ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ حکومت نے گزشتہ سال بھی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بار ای سی ایل جی ایس اسکیم کے تحت 1.5لاکھ کروڑ روپیے کے اضافی قرض کی فراہمی کی گئی ہے۔ 25 لاکھ چھوٹے کاروباری افراد کو کریڈٹ گارنٹی اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں شرح سود ایم سی ایل آر کے علاوہ 2 فیصد ہوگی۔ اس کی مدت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی ، جس کا فائدہ 31 مارچ 2022 تک اٹھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحت کے شعبے کے لئے بھی بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے تحت ٹورسٹ گائیڈ اور ایسے ہی دوسرے لوگوں کے لیے مدد دی جائے گی ، جس کا فائدہ 10 ہزار 700 ٹورسٹ گائیڈ کوحاص ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹورسٹ کو ایک لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی ، جبکہ ٹورسٹ ایجنسی کو دس لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی وزیر خزانہ نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپیے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

Recommended