Categories: قومی

حکومت نے بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی تشکیل دی

حکومت نے بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی تشکیل دی

حکومت نے بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اِس کمیٹی میں 259 ارکان ہیں جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیتیں اور ممتاز شہری بھی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منانے کیلئے مختلف پروگراموں کی تشکیل کے لیے پالیسی ہدایت اور رہنما خطوط فراہم کرے گی۔

بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کی تقریبات، اِس سال 12 مارچ کو، اِس تاریخ سے 75 ہفتے پہلے شروع کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ 12 مارچ مہاتما گاندھی کی قیادت میں تاریخی نمک ستیہ گرہ کے 91 سال بھی مکمل ہورہے ہیں۔

اِس کمیٹی کی پہلی میٹنگ پیر کو منعقد ہوگی جس میں آزادی کی تقریبات منانے کی تیاری کے سلسلے میں سرگرمیوں سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکومت، آزادی کا اَمرِت مہتسو کی شکل میں بھارت کی آزادی کے 75 سال قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی مؤثر انداز میں منانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اِس سے پہلے آزادی کی یادگار منانے کیلئے قومی سطح کی ایک نفاذ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ مختلف وزارتوں کی جانب سے کیے جانے والے پروگراموں اور پالیسیوں کی رہنمائی کی جاسکے۔ سکریٹریٹس کی ایک کمیٹی بھی اِس مقصد کیلئے قائم کی گئی ہے۔

سرکار نے بھارت کی آزادی کی پچہتر سال پورے ہونے کی تقریباتمنانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی قائم کی ہے۔ یہ کمیٹی259 ارکان پر مشتمل ہے اور اِس میں زندگی کے سبھی شعبوں سے وابستہ سرکردہ شہری اورشخصیات شامل ہیں۔ کمیٹی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروگراموں کیلئے پالیسی اور رہنمااصول طے کرے گی۔ بھارت کی آزادی کی 75 سالہ تقریبات اِس سال 12 مارچ سے پہلے شروع کیجائیں گی، جن کے 75 ہفتے تک جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ مہاتماگاندھی کی طرف سے تاریخینمک ستیہ گرہ شروع کرنے کو 12 مارچ کو 91 سال پورے ہوجائیں گے۔ کمیٹی کی پہلی میٹنگپیر کے روز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago