Urdu News

حکومت نے دہلی میں آیوش 64 دوا کی مفت تقسیم کے مرکز میں اضافہ کیا

آیوش کا نظام ادویات

حکومت نے دہلی میں آیوش 64 دوا کی مفت تقسیم کے مرکز میں اضافہ کیا

حکومت نے کہا ہے کہ آیوش 64 دواؤں کی مفت تقسیم کی مہم،20 سے زیادہ ریاستوں میں پہنچ چکی ہے اور اِس میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ آیوش کی وزارت نے کہا ہے کہ جو کووڈ-19 مریض، گھر میں الگ تھلگ ہیں یا کچھ سرکاری جگہوں پر ٹھہرےہوئے ہیں یا ایسے الگ تھلگ رہنے والے مرکزوں میں رہ رہے ہیں جن کا انتظام غیرسرکاری تنظیموں نے کیا ہے اِس پہل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مفت تقسیم کی اِس اسکیم کو دلی میں25 جگہوں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مہم میں اِس کی اہم شراکت دار سیوا بھارتی ہے جس نے دلی میں کل سے 17 جگہوں پر آیوش 64 کی تقسیم شروع کی ہے اور اُمید ہے کہ اگلےدو دن میں یہ تعداد 30 سے زیادہ ہو جائے گی۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے مفت دواؤں کی تقسیم کاکاؤنٹر 24گھنٹے ساتوں دن کے لیے کھولا ہے۔

مریض یا اُن کے نمائندگان اِن مراکز پر جاسکتے ہیں۔ آیوش64 مفت گولیاں حاصل کرنے کے لیے انہیں مریض کی RTPCR کی متاثرہ رپورٹ یا ریپڈ اینٹی جن رپورٹ اور آدھارکارڈ کی ہارڈ یا سافٹ کاپی چاہیے ہوگی۔

وزارت نے کہا کہ آیوش 64، بہت سی جڑی بوٹیوں کا مرکب ہےجو ایسے کووڈ انفیکشن والے مریضوں کے علاج میں مفید ہے جن میں اِس بیماری کی علاماتیا تو نہیں ہیں، بہت معمولی ہیں یا اوسط درجے پر ہیں۔

Recommended