Urdu News

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ’’غریب کے پاس اب خود چل کر آرہی ہے حکومت‘‘ اس سے آپ اتفاق رکھتے ہیں؟

غریب کے پاس اب خود چل کر آرہی ہے حکومت: وزیراعظم نریندرمودی

بھوپال، 6 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلے گاؤں کے لوگ اپنی طاقت، اپنی زمین، گھر اور دیگر چیزوں کا استعمال اپنی ترقی کے لیے پوری طرح سے نہیں کر پاتے تھے۔ گاؤں کی زمین اور گھروں کو لیکر تنازعہ، لڑائی- جھگڑے، غیر قانونی قبضوں میں لوگوں کی توانائی، وقت اور پیسہ برباد ہوتا تھا۔ لیکن وہ زمانہ ملک اب پیچھے چھوڑ آیا ہے، جب غریب کو ایک – ایک پیسے، ایک – ایک چیز کے لیے حکومت کے پاس چکر لگانے پڑتے تھے۔ اب غریب کے پاس حکومت چل کر خود آرہی ہے اور ان کو مضبوط بنا رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی بروز بدھ مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں عوامی بہبود اور سوراج مہم کے تحت منعقد پروگرام کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پروگرام میں سوامتو یوجنا کے 19 اضلاع کے 3000 گاو?ں میں ایک لاکھ 71 ہزار مستحقین کو ادھیکار ابھیلیکھ (حقوق ریکارڈ) تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے سیہور، ہردا اور ڈنڈوری ضلع کے مستحقین سے ورچوئل بات چیت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ہردا میں منعقد ریاست سطحی پروگرام میں موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 6-7 سالوں میں ہماری حکومت کی کوششوں کو دیکھیں، منصوبوں کو دیکھیں تو ہم نے کوشش کی ہے کہ غریب کو کسی تیسرے شخص کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے۔ آج کھیتی کی چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کے لئے پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت براہ راستہ کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ بھیجا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوامتو یوجنا، صرف قانونی دستاویز دینے کا منصوبہ نہیں ہے، بلکہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے ملک کے گاؤں میں ترقی اور اعتماد کا نیا فارمولہ بھی ہے۔ یہ جو ’گاؤں – محلے میں اڑن کھٹولا‘ اڑ رہا ہے، یہ جو ڈرون اڑ رہا ہے، وہ بھارت کے گاؤں کو نئی پرواز دینے والا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے گاؤں کو، گاؤں کی پراپرٹی کو، زمین اور گھر سے جڑے ریکارڈس کو بے اطمینانی اور عدم اعتماد سے نکالنا بہت ضروری ہے۔ اس لیے پی ایم سوامتو یوجنا، گاؤں کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی بہت بڑی طاقت بننے جارہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سیہور ضلع کے بدھنی ساکن ونیتا بائی سے بات کی۔ ونیتا نے بتایا کہ سوامتو یوجنا کے تحت جائیداد کا ریکارڈ ملنے سے اب وہ بینک کے توسط سے لون لیکر کاروبار شروع کر سکیں گی۔ وزیر اعظم نے ڈنڈوری ضلع کے پریم سنگھ سے بات کی۔ پریم سنگھ نے بتایا کہ سوامتو یوجنا کے تحت انہیں اب اپنی زمین کا حق ملنے سے پریشانیاں دور ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ہردا ضلع کے ہانڈیا تحصیل کے مستحق پون کمار سے بات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ جب سے انہیں جائیداد کارڈ کے ذریعہ 2 لاکھ 90 ہزار روپئے کا لون حاصل ہوا ہے تب سے ان کی زندگی میں خوش حالی آئی ہے۔ وزیر اعظم نے مستحقین کی رہنمائی فرمائی۔

Recommended