Categories: قومی

حکومت ایوان میں ہر معاملے پر بحث کے لیے تیار: وزیراعظم مودی

نئی دہلی، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے سرمائی اجلاس کے پہلے دن پیر کو کہا کہ یہ پارلیمنٹ میں شہریوں کی خواہش کے مطابق قومی مفاد پر بات کرنے کا اہم سیشن ہے، انہوں نے ملک کی ترقی کا راستہ تلاش کیاہے۔ انہوں نے اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ قانون سازی کی کارروائی کو مکمل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کا اہم اجلاس ہے۔ ملک کے شہری نتیجہ خیز اجلاس چاہتے ہیں۔ روشن مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قوم کے مفاد پر بات کرتی ہے، ملکی ترقی کی راہیں دریافت کرتی ہیں، اس سیشن میں خوش حالی کے لیے آئیڈیاز ہیں، سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اس کے دور رس اثرات مرتب کرنے کا مثبت فیصلہ کیا گیاہے۔

مودی نے کہا کہ حکومت ہر موضوع پر کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔ حکومت اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب دینے کو تیار ہے۔

کورونا وبا کی نئی شکل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے ورڑن کے پیش نظر ہم سب کو چوکنا رہنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ سرمائی اجلاس کی مدت 29 نومبر سے 23 دسمبر تک مقرر کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago