Categories: عالمی

اردغان کا ترک لیرا کی تاریخی گراوٹ کے بعد ’کرنسی ہیرا پھیری‘ کی تحقیقات کا حکم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے رواں ہفتے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدرمیں تیزی سے کمی کے بعد کرنسی میں ممکنہ ’ہیراپھیری‘ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق صدر ایردوآن نے آڈٹ کی نگہبان ایجنسی ’اسٹیٹ سپروائزری کونسل‘ کو تحقیقات کی ذمے داری سونپی ہے اور اس سے کہا ہے کہ وہ ان اداروں کی نشان دہی کرے جنھوں نے بھاری مالیت میں غیرملکی کرنسی خریدکی ہے اور یہ تعین کیا جائے کہ آیا کوئی ہیرا پھیری تونہیں ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترک صدرکی جانب سے شرح سود میں نرمی کی پالیسی پر قائم رہنے کے وعدے کے بعد لیرا اس ہفتے ریکارڈ نچلی سطح پر آگیا۔اس نے رواں سال کے دوران میں ڈالر کے مقابلے میں اپنی 45 فی صد تک قدرکھودی ہے، گذشتہ دو ہفتے میں اس میں سے قریباً نصف کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ منگل کولیرا کی قدرڈالر کے مقابلے میں 13.45 تک گرگئی تھی۔ایسا صدر اردغان کی ایک تقریرکے بعد ہوا تھا جس میں انھوں نے 20 فی صد افراط زرکے باوجود مرکزی بنک کے شرح سود میں 15 فی صد کمی کرنے کے اقدام کا دفاع کیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس تقریر میں انھوں نے کہا تھاکہ ترکی ”معاشی آزادی کی جنگ“لڑرہا ہے اور وہ راستہ تبدیل کرنے کے لیے کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیگا۔انھوں نے کہا کہ ہم ان کھیلوں کو دیکھ رہے ہیں جو شرح تبادلہ، شرح سود اور قیمتوں میں اضافے کے لیے کھیلے جا رہے ہیں اور یہ ہمارے ملک کوبرابری کے میدان سے باہردھکیلنا چاہتے ہیں۔اناطولو کے مطابق ترکی کی ریاستی نگران کونسل اداروں اور تنظیموں سے یہ مطالبہ کرسکتی ہے کہ وہ متعلقہ معلومات اور دستاویزات پیش کریں اور اپنے نتائج متعلقہ حکام کو بھیجیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago