Categories: کھیل کود

کانپور ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں پہنچا، نیوزی لینڈ فتح سے 205 رنز دور، نو وکٹیں باقی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کانپور، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن لنچ تک 1 وکٹ پر 79 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے اب مزید 205 رنز درکار ہیں۔ ٹام لیتھم 35 اور ولیم سومرویل 36 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز خراب رہا اور صرف تین رنز کے مجموعی اسکور پر ول ینگ دو رنز بنانے کے بعد روی چندرن اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد ٹام لیتھم اور ولیم سومرویل نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے اب تک 76 رنز کی شراکت داری کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 345 رنز پر سمٹ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے شریاس ایر نے بہترین سنچری کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے۔ ایر کے علاوہ شبھمن گل نے 52، رویندرا جڈیجا نے 50 اور روی چندرن اشون نے 38 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے پانچ، کائل جیمیسن نے تین اور اعجاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ لیتھم کے علاوہ ول ینگ نے 89 اور کائل جیمیسن نے 23 رنز بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 49 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس کے بعد بھارت نے دوسری اننگزمیں شریاس ایرکے 65، ردھیمان ساہاکے ناباد61،روی چندرن اشون کے 32، اور اکشر پٹیل کے ناقابل شکست 28 رنز کی بدولت 234رنز ڈیکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کے سامنے 284 رنز کا ہدف رکھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago