Urdu News

ہائی کورٹ نے بلیک فنگس دوائیوں کے بارے میں سنٹر سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

ہائی کورٹ نے بلیک فنگس دوائیوں کے بارے میں سنٹر سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ بلیک فنگس کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی دوائیوں کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔ جسٹس وپن سانگھی کی سربراہی والی بنچ نے بلیک فنگس کی دوا بنانے والی کمپنیوں کی موجودہ پیداواری صلاحیت ، دواسازی کرنے والی کمپنیوں کو دیئے جانے والے لائسنس کی معلومات، ان کی موجودہ صلاحیت اور صلاحیت میں اضافے کے بارے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 25 مئی کو ہوگی۔

سماعت کے دوران دہلی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ راہل مہرا نے کہا کہ بلیک فنگس بڑھ رہا ہے لیکن دوائیں اتنی مل رہی ہیں جتنی پہلے مختص کی گئی تھیں۔ عام طور پر ، حکومت اس میں مداخلت نہیں کرتی ہے ، لیکن ان کی دوائیوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو کنٹرول کرنا پڑرہا ہے۔ دوائیوں کی مانگ پر فیصلہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی روزانہ دو بار بیٹھتی ہے اور مانگ پر غور کرتی ہے ، لیکن یہ سب سپلائی پرمنحصر ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ امت مہاجن نے کہا کہ بلیک فنگس دوائیں تیار کرنے والی دو کمپنیوں نے گزشتہ بیس دنوں میں اپنی پیداوار کو دوگنا کردیا ہے۔ آئی سی ایم آر کی جانب سے ایڈوکیٹ ندھی موہن پاراشر نے کہا کہبلیک فنگس کے علاج کے لیے 42 خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے ،نہ کہ 90۔ فی الحال ، ایک ہفتے میں 8400 خوراکوں کی ضرورت ہے۔ دہلی کوایک لاکھ خوراک فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کے بعد مہرا نے کہا کہ پہلے دن اتنی خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ یہ 15 دنوں کا مختص ہے۔ اسے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر بند نہیں کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ہفتوں میں اس کی مانگ ایک لاکھ خوراک ہوجائے گی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے وکیل کیرتی مان سنگھ نے کہا کہ دہلی میں 19 مئی کوبلیک فنگس کے 197 معاملات تھے۔ مرکزی حکومت کیس لوڈکی بنیاد پر دوائیاں مختص کررہی ہے۔ تین فیصد معاملات دہلی میں ہیں۔ انہیں 1250 خوراکیں مختص کی گئیں۔ آج پانچ بجے تک ، پانچ چھ سو خوراکیں مزید مختص کی گئیں۔ تب عدالت نے کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے کہ آپ مطالبے کے مطابق تناسب سے فراہمی کر رہے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ آپ دوا کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا کر رہے ہیں۔ تب سنگھ نے کہا کہ ہم نے دوائیں درآمد کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

 بات تمام متعلقہ افراد کے ساتھ جاری ہے۔ بھارت بایوٹیک اپنی صلاحیت کو دگنا کرے گی۔ عدالت نے پھر کہا کہ مرکز کو طلب اور پیداوار کے فرق کو ختم کرنا پڑے گا۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ 10 ہزار خوراک کی ضرورت ہے۔ آپ متناسب طریقے سے چار ہزار دے رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ، مریض مرجائے گا۔ اس سلسلے میں کچھ ہدایات ہونی چاہئیں۔

Recommended