Urdu News

بھارتی فوج نے توانگ سیکٹر میں دشمن کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کی مشق کی

بھارتی فوج نے توانگ سیکٹر میں دشمن کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کی مشق کی

توانگ سیکٹر میں جدید ترین ایل 70 فضائی دفاعی سسٹم نصب کیا گیا

ایل اے سی پر چینی فوج کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا

بھارتی فوج نے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 'دشمن کے ٹینکوں ' کو تباہ کرنے کے لئے جنگی مشقیں کر کے چین کوسخت پیغام دیا ہے۔ مشرقی علاقے کے پہاڑی علاقوں میں فوج کی بھرپور مشق جاری ہے۔ چین۔بھارت سرحد (ایل او سی) کے دوسری جانب چینی فوج کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم بھارتی فوج بھی ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی فوج نے توانگ میں جدید ترین ایل 70 فضائی دفاعی سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت چین سرحد کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ بھارتی فوج کے اہلکار جمعرات کو اروناچل پردیش میں مشرقی علاقے میں مشق کر رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں بھارتی فوج کا ٹینک تباہ کرنے والا دستہ ایل اے سی کے قریب توانگ سیکٹر میں دشمن کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کے لئے جنگی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس مہینے کے اوائل میں یہاں بھارتی فوجیوں کی چینی فوجیوں سے آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ ویڈیو میں اس دستے کو میزائل داغ کر اپنے بکتر بند اہداف کو تباہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکے بعد بھارتی فوجیوں کو زیر زمین بنکر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مشرقی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ بھارتی فوج کے جوانوں نے چین کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب اروناچل میں ایک مشق کی ہے۔ بھارتی فوج ایل اے سی پر دشمن کو واضح پیغام دے رہی ہے۔

Recommended