Urdu News

ہندوستانی فوج کو جلد ہی روس سے شارٹ رینج ایئر ڈفینس سسٹم مل جائے گا

ہندوستانی فوج کو جلد ہی روس سے شارٹ رینج ایئر ڈفینس سسٹم مل جائے گا

دو سال کے بعد بھارت کا 1.5 بلین ڈالر کا معاہدہ اب آخری مراحل میں 

آخرکار، دو سال کے بعد، روس سے انتہائی مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام اگلا-ایس خریدنے کے لیے ہندوستان کا 1.5 بلین ڈالر کا معاہدہ اب آخری مراحل میں ہے۔  اس سودے کے لئے آگے آئی دو دیگر کمپنیوں کی شکایتوں کے باوجود روس کے روسو بورون ایکسپورٹ سے یہ سودہ  تکمیل کے قریب ہے۔   روس جلد ہی ہندوستانی فوج کو انتہائی مختصر فاصلے کا اگلا-ایس فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔ اسی طرح طویل انتظار کے بعد ہندوستانی فوج کو اسرائیل سے ہیرون ڈرون کے مسلح ورژن مل گئے ہیں، جنہیں فوج نے اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے روس سے 5,175 انتہائی کم فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی میزائل سسٹم اور متعلقہ آلات مانگے ہیں جن میں سے تقریباً 2,300 سسٹم مکمل طور پر تیار حالت میں مل جائیں گے۔ 260 سیمی ناکڈ ڈاؤن حالت میں ہوں گی اور   1,000 میزائلوں کو مکمل طور  سے ناک ڈاؤن (سی کے ڈی) کیا جائے گا۔600 میزائیلوں کی پیداوار ’میک ان انڈیا‘ پہل کے تحت بھارت میں کیا جائے گا۔

یہ میزائلیں کم فاصلے پر فضائی ہدف کو نشانہ لگانے میں اہل ہیں۔ فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بھارت کو ویری شارٹ رینج ایئر ڈفینس میزائل سسٹم کے علاوہ لانچر،سینسر،تھرمل امیجنگ سائٹ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ سمیت متعلقہ نظاموں کی بھی ضرورت ہے۔

 اس معاہدے کے لیے روسی کمپنی روسو بورون ایکسپورٹ نے اگلا ایس سویڈن کی کمپنی ساب نے آر بی ایس 70این جی اور فرانس کی کمپنی ایم بی ڈی اے ے مسٹرل کو پیش کیا تھا۔ حالانکہ بھارت کے پاس پہلے سے ہی دیسی آکاش سطح سے فضا میں مار کرنے والی میزائل (ایس اے ایم) سسٹم، درمیانے فاصلے کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل (ایم آر ایس اے ایم) ہیں۔

اب روس سے اگلا۔ایس ویری شارٹ رینج ایئر ڈفینس (وی ایس ایچ او آر اے ڈی)سسٹم کا سودہ آخری مرحلے میں ہونے سے بھارت بہت ہی نزدیک سے دشمن کو مارنے میں اہل ہوگا۔ شارٹ رینج ایئر ڈفینس اینٹی۔ایئر کرافٹ اسلحوں اور پالیسی کا یاک گروپ ہے جو کم بلندی والے فضائی خطروں،خاص طور سے ہیلی کاپٹر اور کم پرواز والے کلوز ایئر سپورٹ ایئر کرافٹ کا دفاع کرتا ہے۔

 دوسری جانب طویل انتظار کے بعد بھارتی فوج کو اسرائیل سے ہیرون ڈرون کا آرمڈ ورژن مل گیا ہے۔ حالانکہ لداخ سیکٹر میں سرولانس کے لئے تینوں فوجیں پہلے سے ہی ہیرون ان مینڈ ایئر وہیکل (یو اے وی) کا استعمال کر رہی ہیں جوایک بار میں دو دن تک پرواز کر سکتا ہے۔ اب بھارتی فوج کو ہیرون ڈرون کے آرمڈ ورژن ملے ہیں۔ اسرائیل یں تیار ہیرون ڈرون دس کلو میٹر کی بلندی سے دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھ سکتا ہے۔ انہیں اسرائل ایئر اسپیس انڈسٹریز(آئی اے آئی) نے تمام موسموں کے کے موافق مشنوں کے لئے ڈیولپ کیا ہے۔ یہ اسرائیلی ڈرون پچھلے سیشن کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ اور کافی بہتر اینٹی جیمنگ صلاحیت والے ہیں۔

Recommended