بھارتی بحریہ نے سمندر میں تعینات جنگی جہازوں پر یوگا کی مشق کی
نئی دہلی ، 22جون (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی بحریہ نے پیر کے روز بحر ہند سے ویتنام ، خلیج فارس اور روس میں تعینات جنگی جہازوں پر یوگا کا عالمی دن منایا۔ اس کے علاوہ افسروں اور یگر عملے نے بھارتی ساحل پر واقع جنگی جہازوں پر یوگا کیا۔
بحریہ کے مشرقی کمان کے عملے نے ویتنام میں آئی این ایس ایراوت کے جہاز پر یوگا کی مشق کی۔ یہ بحری جہاز فی الحال ویتنام کے کیمرہان بندرگاہ پرتعینات ہے۔دریں اثنا مشرقی بحریہ کے آئی این ایس کلیٹن کے بحری جوانوں نے روس کے ولادیووستوک میں تعیناتی کے دوران یوگا کا 7واں عالمی دن منایا۔کولکاتا میں تعینات آئی این ایس نیتاجی سبھاش پر بین الاقوامی یوگا ڈے منایا گیا۔ دریائے ہوگلی کے کنارے منعقدہ اس پروگرام میں 100 سے زائد جوانوں نے شرکت کی۔
بھارتی کوسٹ گارڈ نے ویزنجام (تری وندرم) کے آئی سی جی اسٹیشن کے اہلکاروں کے ساتھ بورڈ انٹرسیپٹر جہاز سی 427 پر یوگا کی مشق کی۔ اس کے علاوہ نیول وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمل ناڈو اور پانڈیچیری ریجن نے بحریہ کے عملے کے اہل خانہ کے لئے ورچوئل یوگا سیشن کا انعقاد کیا جس میں 100 سے زائد خاندانوں نے آن لائن سیشن میں حصہ لیا۔