عالمی برادری کودہشت گردی کے حامی ممالک کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے: نائب صدر

The international community needs to unite against countries that support terrorism: Venkaiah Naidu

نئی دہلی ، 14 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز پارلیمنٹ حملے کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف عالمی برادری کے اتحاد کی اپیل کی۔

نائب صدر نائیڈو نے ٹویٹ کیا . اور کہا’پارلیمنٹ پر 2001 کے دہشت گردانہ حملے سے ہماری جمہوریت کےمندر کے دفاع میں اپنی عظیم قربانی دینے والے بہادر جوانوں کو سلام۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ دہشت گردی جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ عالمی برادری کو دہشت گردی کے حامی ممالک کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ. اور جیش محمد کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں دہلی پولیس اور پارلیمنٹ کے سکیورٹی اہلکار اور ایک باغبان سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔