Urdu News

خود انحصار ہندوستان کا منتر ہر گاوں میں پہنچ رہا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی


خود انحصار ہندوستان کا منتر ہر گاوں میں پہنچ رہا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

آج خود انحصار ہندوستان کا منتر ہر گاوں میں پہنچ رہا ہے۔ نوجوانوں کو سوچنے اور اختراع کرنے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ اتوار کے روز، وزیر اعظم نے یہ بات من کی بات پروگرام میں کہی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پانی ہمارے لئے اجتماعی تحفہ ہے۔ وہ ماگھ مہینے کے تقدس کو بیان کرتے ہوئے پانی کی اہمیت کی وضاحت کی۔

وزیر اعظم نے بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے 100 روزہ مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پانی زندگی اور ترقی کے لیے بھی ضروری ہے۔ ہمیں پانی سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔

سال 2021 میں دوسری بار ’من کی بات ‘ پروگرام کے ذریعہ وہ وطن عزیز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ غور کرنے کی بات یہ ہے ’ من کی بات‘ وزیر اعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے وزیر اعظم وطن عزیز سے براہ راست بات کرتے ہیں۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے۔


وزیر اعظم نے’من کی بات‘ پروگرام میں ماگھ کی اہمیت کا ذکر کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماگھ کے مہینہ کے تقدس کی وضاحت کرتے ہوئے من کی بات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سال 2021 میں’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعہ دوسری بار عوام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ’من کی بات‘ وزیر اعظم کا ماہانہ ریڈیو پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے وزیر اعظم لوگوں سے جڑتے ہیں۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے۔

آج کا دن رمن ایفیکٹ کے لیے وقف ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے’ من کی بات ‘ پروگرام میں ہندوستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سی۔ وی رمن کو یادکیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سائنس کاقومی دن ہے۔ آج کا دن’رمن کی تحقیق ودریافت‘ کے لئے وقف ہے۔ 

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس طرح ہم دنیا کے دوسرے سائنسدانوں کے بارے میں جانتے ہیں ، اسی طرح ہمیں ہندوستان کے سائنسدانوں کے بارے میں بھی جاننا چاہیے۔ اس تناظر میں ، ہندوستان کے وزیر اعظم نے ہندوستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سی۔ وی رمن کو یاد دلایا۔ 

انہوں نے کہا کہ ’ خود انحصار ہندوستان مہم ‘ میں سائنس کی طاقت کا بہت بڑا حصہ ہے۔ خود ارادیت کا مطلب ہے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا۔ 

قابل ذکر ہے کہ سی وی رمن کو روشنی پر اپنے نئے کام کے لیے سن 1930 میں نوبل انعام کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سائنس کا نوبل انعام لینے والا پہلا ایشین تھا۔ اس کی ایجاد کو اس کے نام سے پہچانا گیا۔ آج یہ رمن اثر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

خلائی مشن چندریان نے چاند پر پانی ہونے کا اعلان کیا تواس کے پیچھے رمن سپیکٹرواسکوپی تھا۔ رمن اثر فورینسک سائنس میں بھی کافی کارآمد ثابت ہورہا ہے۔ ڈاکٹر رمن نے آج ہی کے دن 1928 میں رمن اثرکی دریافت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہر سال اس دن کو ’نیشنل سائنس ڈے ‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 پانی ہمارے لیے زندگی ہے ، ایمان بھی ہے اور ترقی کی ایک دھارابھی ہے

خود کفالت کی پہلی شرط ، اپنے ملک کی چیزوں پر فخر کرنا۔ ہمارے ملک کے عوام کی طرف سے بنائی گئی اشیاپر فخر کرنا۔ آج’ من کی بات ‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب اپنے ملک میں بنی چیزوں پر فخر کرتے ہیں تو ’آزاد ہندوستان‘سے صرف معاشی مہم ہی نہیںچلتی ہے،بلکہ اس سے ’’قومی روح جڑتی ہے ‘‘۔ مزید انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان مہم میں سائنس کی طاقت کا بڑا حصہ ہے۔ خود ارادیت کا مطلب ہے اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا۔ 

اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات ‘ میں وزیر اعظم نے پانی کی اہمیت کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لیے زندگی اور ایمان ہے۔ بھارت کاکوئی دن ایسا نہیں ہوگا جب کسی بھی شکل میں یا ملک کے کسی اور حصے میں پانی سے متعلق کوئی تہوار نہ ہو۔ ماگھ کے دوران تو لوگ اپنا گھر چھوڑکرندی کے کنارے بسرکرنے جاتے ہیں ۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پانی ایک طرح سے پارس سے زیادہ اہم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پارس کے لمس سے لوہا سونے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔لیکن پانی کا چھونا ، زندگی کے لئے ضروری ہے ، ترقی کے لیے ضروری ہے۔ پانی ہمارے لیے زندگی بھی ہے ، یہ ایمان بھی ہے اور یہ ترقی کا ایک دھارا بھی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی سے متعلق اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ بارش کے موسم کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بارش کے پانی کاپانی جمع کرنے کے لیے سو دن کی مہم شروع کرنے پر زور دیا۔

Recommended