Urdu News

وزارت صحت نے ہلکی علامات اور بغیر علامت والے کورونا مریضوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت دی

@MoHFW_INDIA

وزارت صحت نے ہلکی علامات اور بغیر علامت والے کورونا مریضوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت دی

وزارت صحت نے ہلکی علامات اور بغیر علامت والے کورونا مریضوں کو گھر پر ہی الگ تھلگ رکھنے سے متعلق نئی رہنما ہدایات جاری کی

صحت کی مرکزی وزارت نے کووڈ۔19کے ہلکی علامت اور بغیر علامت والے کیسوں کو گھر میں ہی الگ تھلگ رکھنے کے لیے نظرثانی شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ان کے مطابق جن مریضوں کو طبی اعتبار سے ہلکی اور بغیر علامت والے مریض قرار دیاگیاہے ان کو گھر میں الگ تھلگ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

رہنما ہدایات کے مطابق، گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے کے لیے مریض کو علاج کرنے والے طبی عہدیدار کے ذریعہ ہلکی علامات یا بغیرعلامت والا کیس قراردیا جاناچاہیے اور ایسے کیسوں کے گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے اور رابطہ میں آنے والے اہل خانہ کے قرنطینہ کے لیے، ان کی رہائش گاہ میں ہی مطلوبہ سہولیات دستیاب ہونی چاہیے۔

اس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے مریض اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریض کی علاج کرنے والے طبی عہدیدار کے ذریعہ مناسب جانچ کے بعد ہی گھر میں الگ تھلگ رکھنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔نظرثانی شدہ رہنما اصول کے مطابق وزارت صحت نے کہاہے کہ مریض کو گھر کے دیگر افراد سے خود کو الگ رکھنا ہوگا، مخصوص کمرے میں گھر کے دیگر لوگوں خاص طور سے معمر اور ان لوگوں سے دور رہنا ہوگا جنہیں دیگر بیماریاں ہیں۔

 مریض کو ایسے کمرے میں رکھنا ہوگا جہاں ہوا کے گزرنے کی بہترسہولت ہو۔ مریض کو ہروقت تین تہوں والا طبی ماسک استعمال کرنا ہوگا۔ مریض کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ خون میں آکسیجن کی مقدار کی خود سے نگرانی کرے اور علاج کرنے والے فزیشین کے رابطے میں رہے اور صحت خراب ہونے کی صورت میں اسے فوراً اطلاع دے۔Remdesivir لگانے یا کوئی اور انویسٹی گیشنل تھیراپی کا فیصلہ میڈیکل پروفیشنل کے ذریعہ ہی کیا جائے گا اور صرف اسپتال میں ہی یہ دوا لینی ہوگی اورRemdesivir کو خریدنے یا اسے گھر پر لگانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

Recommended