Urdu News

نریندرمودی حکومت نے تصدیق اور انٹرویو لینے جیسے تقریباً 1500 قواعد کو ختم کردیا ہے

مرکزی وزیر ڈاکٹر

 نئی دہلی،25 مارچ 2022

جموں اور کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس (جے کے اے ایس) کے سینئر افسران کی  تیسرے صلاحیت سازی پروگرام کی اختتامی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے،  مرکزی وزیر مملکت   (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی :وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ چارج، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات،  پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ئی امور  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہاکہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ سات سے آٹھ سالوں میں حکمرانی یا گورننس کو ایک نیا نقطہ نظر دینے کی کوشش کی  ہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ تمام اصلاحات  نہ صرف حکمرانی سے  متعلق اصلاحات ہیں بلکہ یہ بہت بڑی سماجی اصلاحات بھی ہیں۔جو آنے والی نسلوں کو برابری کا میدان  فراہم کریں گی۔  انہوں نے کہا   حکومت کا ارادہ اس وقت واضح ہوگیا جب مئی 2014 میں  اقتدار میں آنے کے فوراً بعد، پہلے بڑے فیصلوں میں سے ایک خود کی تصدیق کو متعارف کرانا تھا اور گزیٹڈ افسر سے دستاویزات کی  تصدیق کرانے کی   رواج کو ختم کرنا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا تب سے مودی حکومت نے ایسے تقریباً 1500 قواعد کو ختم کردیا ہے ،  جس میں بھرتی کے لئے انٹرویوز کو  ختم کرنا بھی  شامل ہے۔   انہوں نےکہا کہ   وزارت عملے نے  نظم و نسق و حکمرانی کو   اسٹریم لائن کیا ہے اور اسے   ٹائم لائن پر  مبنی بنایا ہے۔

جہاں تک جموں  و کشمیر کا تعلق ہے ، ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کیڈرکا جائزہ کئی برسوں سے زیر التوا تھا کیونکہ پہلے کی حکومتیں اس کے بارے میں  کبھی دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔ تاہم ، اب یہ مشق جے کے اے ایس افسران کی آئی اے ایس میں  باقاعدہ شمولیت کو  یقینی بنانے کے لئے  کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا جموں و کشمیر میں  اب بھی آئی اے ایس افسران کی تعداد میں  اسکی منظور شدہ   کل تعداد کے مقابلے میں   بہت زیادہ کمی ہے۔ اس صورتحال کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ سرکاری ملازمین   متحرک رہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلے ہم صلاحیت نہ ہونے کی خوشی میں جی رہے تھے  لیکن حقیقت یہ ہے کہ صلاحیت اور طاقت ہمیشہ موجود تھی   لیکن  اب اس کی افادیت کا  احساس ہورہا ہے۔ کیونکہ   موجودہ حکومت کے تحت  گزشتہ 8-7 برسوں میں کام  کا   کلچر بدل گیا ہے۔

14 سے 25 مارچ 2022 تک12روزہ صلاحیت سازی  پروگرام کا اہتمام   نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس  (این سی جی جی) انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات کے محکمے ، وزارت عملہ، عوامی شکایات  اور پنشن  ، حکومت ہند نے کیا تھا۔

جموں کشمیر اور لداخ کے   مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کل 32 افسران نے  اس پروگرام میں شرکت کی۔

Recommended