نئی تعلیمی پالیسی خواتین کوبااختیار بنانے کے خواب کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: نشنک

The new education policy has the potential to fulfill the dream of women's empowerment: Nishank

نئی دہلی ، 03 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر تعلیم نشنک نے اتوار کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’خواتین کے حقوق ، ناخواندگی ، اچھوت ،ستی کی روایت ، کم عمری کی شادی کے خلاف اپنی زندگی وقف کرنےوالی ساوتری بائی پھولے جی کو سلام۔

نشنک نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ19 ویں صدی میں تعلیم کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کا جو خواب ساوتری بائی پھولے نے دیکھا تھا، نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) – 2020 اس کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اہل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ساوتری بائی پھولے کا 190 واں یوم پیدائش آج ملک میں منایا جارہا ہے۔ ساوتری بائی پھولے کا یوم پیدائش سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ خواتین کی تعلیم کے میدان میں ان کے تعاون کے لیے آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔