Urdu News

پولیس ملک کی حفاظت کرے ،حکومت پولیس کی حفاظت کرے گی ۔وزیرداخلہ

پولیس ملک کی حفاظت کرے ،حکومت پولیس کی حفاظت کرے گی ۔وزیرداخلہ

پولیس ملک کی حفاظت کرے ،حکومت پولیس کی حفاظت کرے گی ۔وزیرداخلہ

نئی دہلی ، 21 اکتوبر

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پولیس اہلکاروں سے کہا ہے کہ آپ ملک کی دیکھ بھال کریں ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آپ کے اہل خانہ کی حفاظت کریں اور وہ ان کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شعبے میں کئی اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں ،جس سے جلد ہی تمام فورسوں کوفائد ہو گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بدھ کے روز پولیس میموریل ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ، دہلی میں واقع پولیس میموریل میں ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ یہاں مرکزی وزیر داخلہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پولیس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ملکی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانی کی وجہ سے آج ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

شاہ نے کہا کہ جب ملک میں لوگ اپنے تہوار مناتے ہیں ، تب پولیس اہلکار اپنے اہل خانہ سے دور ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 260 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران شہید ہوچکے ہیں ، آج یادگار کے ذریعے نئی نسل کو پولیس کی قربانیوں کے بارے میں پتہ چل رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ، ملک میں لاگو لاک ڈاون کو کامیاب بنانے میں پولیس کا کردار سب سے اہم تھا۔ اس دوران ان کے 343 پولیس اہلکار بھی کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

شاہ نے کہا کہ پولیس کے لیے چیلنجز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں دہشت گردی ، جعلی کرنسی ، منشیات ، خواتین کے خلاف جرائم شامل ہیں ، معاشرے میں بہت سارے چیلنجز آرہے ہیں جن کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پولیس سیکٹر میں ٹیکنالوجی میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی اب 12 ویں جماعت کے بعد بچوں کوسیکوریٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

پروگرام میں سکریٹری داخلہ اجے بھلہ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال ، اور سی بی آئی چیف سمیت تمام افواج کے اہم افسران نے شرکت کی۔

Recommended