Urdu News

یوگ میں عالمی امن لانے کی صلاحیت، بنے زندگی گزارنے کا ذریعہ: وزیراعظم مودی

بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی یوگا کرتے ہوئے

نئی دہلی، 21 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو میسور میں یوگا ڈے پروگرام میں حصہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یوگا میں عالمی امن لانے کی صلاحیت ہے۔ یوگا نہ صرف فرد کو بلکہ برادریوں اور قوموں کو تنازعات کے جذبے سے نجات دلا کر امن و سکون فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے منگل کو میسور پلیس احاطہ میں یوگا ڈے پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے یوگا کے انفرادی اور اجتماعی فوائد کی وضاحت کی اور یوگا سے وابستہ طرز زندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے یوگا ڈے کے ذریعے ہندوستان کے عالمی کردار کو بھی سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کا لازوال سفر مستقبل کو سمت دیتے ہوئے ا?گے چلتا رہے گا۔ ہم سروے بھونتو سکھنہ: سروے سنتو نرامیا کے جذبے کے ساتھ یوگا کے ذریعے ایک صحت مند اور پرامن دنیا کو بھی رفتاردیں گے۔

اس دوران ہندی اور انگریزی میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے ملک اور دنیا کو یوگا سے متعلق طرز زندگی اپنانے کا پیغام دیا۔وزیر اعظم نے کہا ”یوگا نہ صرف شخص کو سکون فراہم کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کو سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک میں امن اور پوری کائنات میں امن لاتا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ یوگا ہمیں کائنات سے جوڑتا ہے اور ہمیں اندرونی طور پر آگاہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے یوگا ڈے کو پوری انسانیت سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بین الاقوامی یوگا ڈے کا تھیم ”یوگا فار ہیومینٹی“ ہے۔ ا?ج یوگ عالمی تعاون کا باہمی بنیاد بن رہی ہے۔ یوگا انسانوں کو صحت مند زندگی کا یقین دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے لوگوں کے لیے ا?ج یوگا صرف زندگی کا حصہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ دباو? والے ماحول میں تھوڑے وقت کے لیے کیا جانے والا دھیان (مراقبہ) نہ صرف ہمیں تناؤسے نجات دلاتا ہے بلکہ ہماری صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ یوگا صرف ایک اضافی کام نہیں بلکہ زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔

مودی نے کہا- ”ہمیں یوگا کو جاننا بھی ہے، یوگا کو جینا بھی ہے، یوگا کو پانابھی ہے اور یوگا کو اپنانا بھی ہے۔“اس دوران وزیر اعظم نے یوگا مقام میسور کو روحانی توانائی کا مرکز بتایا۔ وزیر اعظم نے یوم یوگا کی عالمی مقبولیت کو ہندوستان کی '’امرت بھاونا‘ سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس ”امرت بھاؤنا“ نے ہی ہمیں جدوجہد ا?زادی کے لیے توانائی بخشی تھی۔

وزیر اعظم نے خصوصی طور پر یوگا ڈے پر اپنائے جانے والے نئے تجربے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بین الاقوامی سطح پر ”گارڈین رنگ آف یوگا“ کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع آفتاب کے ساتھ ہی لوگ سورج کی رفتار کے ساتھ یوگا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے میسور پیلس گراؤنڈ میں آج یوگا ڈے پر سب کے ساتھ یوگا کیا۔ اس دوران کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی اور مرکزی وزیر سربانند سونووال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال 21 جون کو پوری دنیا میں یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ شمالی نصف کرہ کا سب سے بڑا دن ہے۔

Recommended