Urdu News

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے برسا منڈا کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے برسا منڈا کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے برسا منڈا کو ان کییوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر ریاست کے باشندوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ہے ’برسا منڈا جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ تحریک آزادی کو تیز دھار دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے قبائلی معاشرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جھارکھنڈ کے دن پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے ٹویٹ کیا ’ریاست کے یوم تاسیس پر جھارکھنڈ کے تمام باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔برسا منڈا کی یہ سرزمین، جو اپنی منفرد ثقافت کے ساتھ تاریخی شناخت رکھتی ہے، ترقی کے سفر میں آگے بڑھے،یہی میری خواہش ہے۔‘

صدر جمہوریہ نے برسا منڈا کوخراج عقیدت پیش کیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جھارکھنڈ کے یوم تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر نے ٹویٹ کیا’15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش پر پورا ملک قبائلی فخر کے طور پرمنا رہا ہے۔ ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ جھارکھنڈ قدرتی وسائل اور محنتی عوام  کے زور پر ترقی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے۔‘

Recommended