Urdu News

صدر جمہوریہ نے آل انڈیا جوڈیشیل اکیڈمیز ڈائریکٹرس ریٹریٹ کا کیا افتتاح

صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند


صدر جمہوریہ نے آل انڈیا جوڈیشیل اکیڈمیز ڈائریکٹرس ریٹریٹ کا کیا افتتاح

جبل پور، 6  مارچ (ہ س)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ صبح اپنے جبلپور دورے کے دوران یہاں آل انڈیا جوڈیشیل اکیڈمیز ڈائریکٹرس ریٹریٹ کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان موجود تھے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہفتہ صبح فضائیہ کے طیارہ سے جبل پور پہنچے، جہاں گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

 صدر جمہوریہ یہاں سے براہ راست مانس بھون واقع ایم پی اسٹیٹ جوڈیشل اکیڈمی پہنچے، جہاں انہوں نے آل انڈیا جوڈیشیل اکیڈمیز ڈائریکٹرس ریٹریٹ کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت پرہلاد پٹیل، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد رفیق، ریاست کے وزیر مملکت برائے آیوشمان اور آبی وسائل رام کشور کانورے، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جبل پور پرنسپل بنچ کے انتظامی جج پرکاش شریواستو وغیرہ موجود تھے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند پہنچے جبلپور، گورنر اور سی ایم نے کیا استقبال

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہفتہ صبح دہلی سے فضائیہ کے طیارہ سے جبل پور پہنچے۔ یہاں ڈمنا ایئرپورٹ پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ مدھیہ پردیش کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔ وہ جبلپور اور دموہ کے موضع سنگرام پور میں منعقد پروگراموں میں شامل ہوں گے۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ہفتہ صبح ساڑھے نو بجے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے جبلپور کے ڈمنا ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت و ثقافت پرہلاد پٹیل، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد رفیق، ریاست کے وزیر مملکت برائے آیوشمان اور آبی وسائل رام کشور کانورے، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جبل پور پرنسپل بنچ کے انتظامی جج پرکاش شریواستو نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ ڈمنا ائیرپورٹ سے براہ راست سرکٹ ہاؤس روانہ ہوگئے۔

Recommended