Urdu News

صدرجمہوریہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی

صدر جمہوریہ 6 سے 8 اپریل کے دوران آسام کے دورے پر رہیں گی

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم وطنوں بالخصوص خواتین کو مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص خواتین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج خواتین تمام شعبوں میں نمایاں اور اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ بے مثال ریکارڈ قائم کر رہی ہے جس کا چند سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

 آج کی خواتین بیدار ہیں اور وہ ذمہ داری کے ساتھ کئی شعبوں میں قیادت بھی سنبھال رہی ہیں۔ خوشحال خاندان، مثالی معاشرہ اور خوشحال قوم خواتین کے خیالات اور ان کی زندگی کی اقدار سے بنتی ہے۔

صدر نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ابھی بھی کوششوں کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے بااختیار بنائیں تاکہ وہ اپنی حقیقی صلاحیتوں کو حاصل کر سکیں۔ ہماری بیٹیاں نہ صرف ہمارے گھروں کی شان ہیں بلکہ پورے ملک کی شان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کی کامیابی اور ملک کی خواتین کے خوشگوار مستقبل کی خواہش کرتی ہوں۔

Recommended