Categories: قومی

صدرجمہوریہ ، وزیر اعظم اور متعدد اہم شخصیات نے آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ کی موت پرغم کا ظہار کیا

نئی دہلی ، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کے روز راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملکی سیاست پر الگ چھاپ چھوڑی ہے۔

صدر کووند نے ٹویٹ کیا ’راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کے انتقال کی اطلاع پر افسوس ہوا۔انہوں نے ہمیشہ کسانوں کے مفاد میں آواز اٹھائی۔ عوامی نمائندے اور وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ملک کی سیاست میں ایک الگ نشان چھوڑا۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت

چودھری اجیت سنگھ کے انتقال پر وزیر اعظم نے دکھ کا اظہار کیا

راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ 82 سالہ اجیت سنگھ گروگرام کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آر ایل ڈی سپریمو کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے لئےوقف رہے۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا’سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کی موت بہت افسوسناک ہے۔ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے لئےوقف رہے۔ انہوں نے مرکز میں متعدد محکموں کی ذمہ داریوں کو موثر طریقے سے نبھایا۔ سوگ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔“

آر ایل ڈی کے نائب صدر اور اجیت سنگھ کے بیٹے جینت چودھری نے ٹویٹ کیا ’چودھری صاحب اب نہیں رہے۔‘ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے اہل خانہ کی طرف سے جاری پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کہا ، ’چودھری اجیت سنگھ 20 اپریل کو کوروناپازیٹو پائے گئے تھے اور آج ہی انہوں نے آخری سانس لی۔ یہ نہ ختم ہونے والے غم کا وقت ہے۔ یہاں تک کہ آخری وقت تک ، چودھری صاحب لڑتے ہی رہے!

چودھری کے اہل خانہ نے کورونا کی وجہ سے اپنے حامیوں کو گھر پر رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ، چودھری صاحب کو زندگی کی راہ پربہت سے لوگوں کا تعاون حاصل ہوا۔ یہ رشتے چودھری صاحب کو ہمیشہ ہی عزیز تھے۔ چودھری صاحب آپ سب کو اپنا کنبہ سمجھتے تھے اور ہمیشہ آپ کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

واضح ہو کہ راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کی صبح گروگرام کے میدنتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اجیت سنگھ کورونا انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے میدنتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چودھری اجیت سنگھ کو 22 اپریل کو کورونا انفیکشن ہوا تھا۔ کئی دن پہلے ان کو گروگرام کے میدنتا اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ جمعرات کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اجیت سنگھ باغپت سے متعدد بار رکن ہارلیمنٹ منتخب ہوتے رہے ہیں اور مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکے تھے۔ ان کے بیٹے جینت چودھری بھی متھرا سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ ان کی موت کی خبر سے آر ایل ڈی کارکنوں میں سوگ کی لہر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago