Urdu News

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی خواتین کے عالمی دن پر مبارک باد

صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی خواتین کے عالمی دن پر مبارک باد


صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے دی خواتین کے عالمی دن پر مبارک باد

خواتین کو احترام اور حفاظت دیں اور انہیں با اختیار بنائیں:صدرجمہوریہ

 

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہرایک سے کہاہے کہ وہ خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خواتین کو احترام اور حفاظت دیں اور انہیں با اختیار بنائیں۔انہوں نے یہ عزم کرنے کو بھی کہا ہے کہ ہم ہر اُس روایت اور پالیسی کو تبدیل کرنے کی حمایت کریں گے جو اُن کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے۔جناب کووند نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین ہمارے کنبے، سماج اور قوم کےلئے ایک جذبے کا وسیلہ ہیں اور وہ سماجی تانے بانے کی اصل بنیاد ہیں۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ زندگی کے ہر شبے میں اپنے امتیازی رول کی بنیاد پر انہوں نے قوم کی ترقی میں خاطرخواہ تعان دیاہے۔انہوں نے کہا کہ البتہ بھارت میں خواتین کی سماجی واقتصادی حیثیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کافی کچھ کیاجانا باقی ہے۔انہوں نے اس موقع پر سبھی خواتین کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین طاقت کو سلام کیا ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام۔ ملک کو خواتین طاقت کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے۔ یہ ہماری حکومت کے لیے فخر کی بات ہے کہ اسے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے‘‘۔واضح رہے کہ خواتین کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ ، 8 مارچ کا دن پوری دنیا میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔‘‘

خواتین کے بین الاقوامی دن پر نائب صدر کی مبارک باد

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگوں کو خواتین کے وقار احترام کا عہدکرنا چاہیے۔مسٹر نائیڈو نے خواتین کے بین الاقوامی دن پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی عظیم ثقافتی کے مطابق خواتین کے وقار اور اس کے احترام کا عزم کرنا چاہیے۔مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ہمیں خواتین کے خلاف کسی بھی طرح کی تفریق کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے، جس سے ان کے لیے محفوظ ماحول یقینی بن سکے اور وہ اپنی صلاحیت کا پورا استعمال کرسکیں‘‘۔

خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تاریخی مقامات پر سیاحوں کو داخلہ مفت ملے گا

خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مرکز کے زیر انتظام سبھی تاریخی مقامات پر سیاحوں کو داخلہ مفت ملے گا۔بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ سبھی مرکزی تحفظ والے تاریخی مقامات پر غیر ملکی اور بھارتی خواتین کو بغیرٹکٹ جانے کی جازت ہوگی۔محکمہ آثار قدیمہ(ASI)کے تحت تین ہزار 691 تاریخی عمارتیں ہیں۔

Recommended