صدر ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے عوام کوکو کرسمس کی مبارکباد دی

The President, Vice President and Prime Minister wished the people a Merry Christmas

نئی دہلی ، 25 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کرسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت یسوع مسیح کی زندگی اور اصول دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو تقویت دیتے ہیں۔

صدر رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ، کرسمس کی دلی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ تہوار امن و خوشحالی پھیلاتے ہوئے معاشرے میں ہم آہنگی کوبڑھائے گا۔ آئیے ہم عیسیٰ مسیح کی محبت ، ہمدردی اور انسان دوستی کی تعلیمات پر عمل کریں اور معاشرے اور قوم کے مفاد کے لیےپرعزم رہیں۔

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ، کرسمس کے موقع پر ، میں عوام کودلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوروناکی وبا کے پیش نظر بھیڑ بھاڑ سے اجتناب کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرسمس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس ڈے سب کو مبارک ہو، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت سے بھر پور ہے۔ اس مبارک موقع پر ملک اور پوری دنیا کے لیے نیک خواہشات