نئی دہلی، 27 فروری (انڈیا نیریٹو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے میگھالیہ اور ناگالینڈ کے نوجوان ووٹروں سے آج (پیر) کو ریکارڈ ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے-’میں میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں سے آج ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔
واضح رہے کہ ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی ساگردیگھی اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔
میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں شروعاتی ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے پہلے پانچ ووٹروں کی عزت افزائی کی گئی ہے ۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی میگھالیہ اور ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے لیے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔