مودی نے وشوویشوریا کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی ، 15 ستمبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت رتن وشوویشوریا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجینئرز ڈے کے موقع پر انجینئرنگ برادری کو مبارک باد دی۔
بدھ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’انجینئر ڈے پر پوری انجینئرنگ برادری کو مبارکباد۔ ہمارے س ملک کو بہتر اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے میں انجینئرنگ برادری کی تعاون کا الفاظ میں اظہار نہیں کر سکتے۔ میں عظیم انجینئر ایم ایم وشوویشوریا کو ان کی سالگرہ خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور ان کی حصولیابیوں کو یاد کرتاہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے ممتاز انجینئروں میں سے ایک ایم وشوویشوریا کا یوم پیدائش پورے ملک میں انجینئر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں بنائے گئے کئی دریاؤں کے ڈیموں اور پلوں کو کامیاب کے ساتھ بنانے میں وشوویشوریا کا زبردست تعاون رہاہے۔ ان کی ان غیر معمولی تعاون کے اعتراف میں حکومت نے انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انجینئروں کے دن پر محنت سے کام کرنےو الے انجینئروں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے جناب واضح ہو کہ ایم وِشویش وریا کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کاموں کو یاد کیا۔وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ’’محنت سے کام کرنے والے تمام انجینئروں کو #EngineersDay کی مبارک باد۔ ہمارے سیارہ کو بہتر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایڈوانس بنانے میں اُن کے اہم رول کے لئے، اُن کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ میں جناب ایم وشویش وریا کو ، اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے کارناموں کو یاد کرتا ہوں‘‘۔
Greetings on #EngineersDay to all hardworking engineers. No words are enough to thank them for their pivotal role in making our planet better and technologically advanced. I pay homage to the remarkable Shri M. Visvesvaraya on his birth anniversary and recall his accomplishments.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 15, 2021