Urdu News

وزیراعظم نے سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے کامیاب طلباکو مبارک باد دی

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)  کی بارہویں کلاس کے کامیاب ہونے والے طلباکو مبارک باد دی  اور ان کے روشن مستقبل  کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم مودی نے کہا، "میرے نوجوان دوستوں کو مبارکباد جنہوں نے 12 ویں کلاس سی بی ایس ای کے امتحانات میں کامیابی  حاصل کی ہے۔ روشن، خوشگوار اور صحت مند مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔

انہوں نے کہا، "ان لوگوں کے لیے جو محسوس کرتے ہیں کہ وہ زیادہ محنت کر سکتے تھے یا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنے تجربے سے سیکھیں اور اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔"     ایک روشن اور  مواقع سے پر مستقبل آپ کا منتظر ہے۔ آپ میں سے ہر ایک قابلیت کا پاور ہاؤس ہے۔ میری نیک تمنائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

مودی نے کہا، اس سال   کلاس 12 ویں کے بورڈ کے لیے موجود بیچ نے غیر معمولی حالات میں ایسا کیا۔   تعلیم کی دنیا میں پچھلے ایک سال میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ پھر بھی، انہوں نینیو نارمل   کو اپنایا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان پر  سب کو   فخر ہے۔

Recommended