Urdu News

وزیر اعظم نے بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کیا

منڈیا (کرناٹک)، 12مارچ

 وزیر اعظم نریندر مودی نے آج (اتوار) یہاں 118 کلومیٹر طویل بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ پورے ملک میں جدید اور پرتعیش ایکسپریس وے چاہتے ہیں۔ ایکسپریس وے نوجوانوں کو فخر سے بھر دیا ہے۔

یہ دس لین ایکسپریس وے تقریباً 8,480 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اب بنگلورو اور میسور کے درمیان سفر کا وقت تقریباً تین گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ایک گھنٹہ 15 منٹ رہ جائے گا۔ وزیر اعظم نے میسور-کشال نگر فور لین ہائی وے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

یہ 92 کلومیٹر طویل سڑک پروجیکٹ تقریباً 4,130 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ بنگلورو کے ساتھ کشال نگر کے رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ اس سے دونوں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً پانچ گھنٹے سے کم کر کے صرف ڈھائی گھنٹے کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے منڈیا میں منعقد کیے گئے روڈ شو میں وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے پھول  نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بھیڑ میں موجود لوگوں پر پھولوں کی پتیاں پھینک کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے سڑک کے دونوں طرف قطار میں کھڑے لوگوں کو ہاتھ ہلایا۔ اس دوران وزیراعظم گاڑی سے نیچے اترے اور ان کے استقبال کے لیے آنے والے لوک فنکاروں سے  ملاقات کی۔

Recommended