Urdu News

وزیر اعظم نے کوچی منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن ملک کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے کوچی منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن ملک کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے کوچی منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن ملک کے نام وقف کیا

The Prime Minister dedicated the Kochi Mangalore Natural Gas Pipeline to the country

نئی دہلی ، 05 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوچی منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوچی ،منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن ایک ملک ایک گیس گرڈ کی تعمیر کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس پائپ لائن کے لیےکیرالہ اور کرناٹک کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس پائپ لائن نے نہ صرف دو ریاستوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے بلکہ اس سے ملک کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے اس پائپ لائن کے 10 فوائد بتائے اور کہا کہ یہ پائپ لائن دونوں ریاستوں میں کاروبار میں آسانی بڑھانے ، غریب ، متوسط طبقے اور

کاروباری افراد کے کاروباری اخراجات کو کم کرنے ، بہت سے شہروں میں گیس کی تقسیم کا ایک وسیلہ بننے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کم لاگت کی کھاد بنانے میں مدد دینے ، منگلور ریفائنری کو صاف ایندھن دینے ، دونوں ریاستوں میں آلودگی کو کم کرنے ، ماحولیات کے لیے مددگار ثابت ہونے اور لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی روزگار اور خود روزگار کا ایک نیا نظام بہت تیزی سے ترقی کرے گا۔ کھاد ، پیٹروکیمیکل ، بجلی کی صنعت اس سے مستفید ہوگی۔

#Kochi Mangalore Natural Gas Pipeline to the country

Recommended