نئی دہلی، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک میٹنگ کی اور حکومت کے سینئر وزرا کے ساتھ جاری سرمائی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزراراجناتھ سنگھ، امت شاہ، نریندر سنگھ تومر، پرہلاد جوشی، پیوش گوئل اور مختار عباس نقوی نے میٹنگ میں شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر یعنی پیر سے شروع ہوگا اور 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پہلے دن بغیر بحث کے زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق قانون کی منظوری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12 ارکان کی معطلی سے اپوزیشن کافی ناراض ہے۔