Categories: قومی

وزیر اعظم نے سومناتھ میں 80 کروڑ روپے سے زائد کے 4 منصوبوں کا افتتاح کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 20 اگست (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے سومناتھ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 80 کروڑ روپے سے زائد کے چار منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج مجھے سمدر درشن پتھ، سومناتھ نمائش گیلری کے افتتاح کا اعزاز حاصلہوا۔ اس کے ساتھ آج پاروتی ماتا مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں مر د آہن سردار پٹیل کے قدموں پر بھی جھکتا ہوں، جنہوں نے ہندوستان کی قدیم شان کو زندہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ سردار صاحب سومناتھ مندر کو آزاد ہندوستان کی آزاد روح سے وابستہ سمجھتے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہلیہ بائی ہولکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر نے وشوناتھ سے سومناتھ تک کئی مندروں کی تزئین و آرائش کی۔ قدیم اور جدیدیت کا سنگم جو ان کی زندگی میں تھا، آج ملک اسے اپنا آئیڈیل سمجھتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے سومناتھ ٹرسٹ کی ترقی کو ایک نئی سمت دی ہے۔ سومناتھ کی قدیم شان بحال کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سومناتھ مندر تباہی پر تخلیق کی علامت ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago