وزیر اعظم نے کھلونا میلہ 2021 کا افتتاح کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستانی کھلونا میلے 2021 کا افتتاح کیا۔میلہ 27 فروری سے 2 مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد تمام خریداروں ، فروخت کنندگان ، طلبہ ، اساتذہ ، ڈیزائنرز وغیرہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ مستقل رابطے پیدا ہوں اور صنعت کی مجموعی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعہ ، حکومت اور صنعت بیک وقت اس بات پر غور کرے گی کہ کس طرح ہندوستان کو کھلونا بنانے اور آوٹ سورسنگ کا اگلا عالمی مرکز بنایا جائے۔